زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی تحقیق و تعلیم کا محکمہ اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ صفائی کو فروغ دینے اور التوا میں کمی لانےکے لیےدو اکتوبر تا 31 اکتوبر 2024   چوتھی خصوصی مہم  میں حصہ لیں گی

Posted On: 13 SEP 2024 4:27PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چوتھی خصوصی مہم  چلانے کا اعلان کیا ہے جس كا مقصد سوچھتا پر توجہ دینا اور اور حکومت م كے پاس زیر التواء معاملات کو کم کرنا ہے۔

تیسری خصوصی مہم  کے دوران محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم/انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ نے ماہانہ بنیادوں پر زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔

تیسری خصوصی مہم  کے دوران وزارت نے زیادہ سے زیادہ عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹایا اور اس طرح عوامی شکایات کو کم کرنے کے اپنے عزم پر عمل کیا۔

محکمہ کاغذ کے بغیر كام آگے بڑھانے کے لیے ای-فائل کا استعمال کرتا ہے اور مذکورہ مہم کے دوران ہم نے خصوصی مہم کے تحت ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں کے حصے کے طور پر روایتی فائلوں کو ٹھکانے لگانے اور ای فائلوں کا جائزہ لینے اور بند کرنے کے اپنے نشانے پورے كیے۔ بہت ساری جگہیں خالی کی گئیں اور فضلے کے اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا۔

محکمہ آنے والی چوتھی خصوصی مہم میں اپنی کوششوں کو بہتر بنانے کا مصمم ارادہ ركھتا ہے۔

*****

ش ح۔ع س ۔س ا

U.No:10903

 


(Release ID: 2054721) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Tamil