کانکنی کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا 2024 کے لئے کان کنی کے وازرت کی تیاری : کلین اور گرین انڈیا ایک مشن
Posted On:
13 SEP 2024 1:22PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے سوچھ بھارت مشن کے تحت 14 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 تک منائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) مہم 2024 کے لانچ کے لئے کان کنی کی وزارت تیار ہے۔
وزارت نے اپنے مختلف محکموں اور فیلڈ دفاتر میں ایک سلسلہ وار سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے، جس میں صفائی، تندرستی اور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں "ایک پیڑ ما ں کے نام" شجر کاری کی پہل پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ وزارت کے دفاتر، کان کنی کے علاقوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی وسیع مہم چلائی جائے گی، خاص طور پر ایسے مقامات کو ہدف بنایا جائے گا جہاں پر صفائی اور ستھرائی مشکل سے ہی ہوتی ہو۔
سیکریٹری ، کان کنی، جناب وی ایل کانتھا راؤ کی قیادت میں ْ ْایک پیڑ ماں کے نام’’ پہل کے تحت ، 16 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں 100 پودے لگائے جائیں گے، جو شہریوں اور ملازمین کو ماحولیاتی اہداف کے مطابق گرین کور کو بڑھانے کے لئے مخصوص جگہوں پر درخت لگانے کی ترغیب دیں گے۔ وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر کے تمام ملازمین صاف ستھرے ماحول کے لیے اپنی وابستگی کو تقویت دینے کی غرض سے 17 ستمبر 2024 کو سوچھتا کا عہد بھی کریں گے۔
یہ مہم مقامی برادریوں، اسکولی بچوں اور شہریوں کو میراتھن، واکاتھون اور سائیکلتھون کے ذریعے شامل کرے گی اورصفائی اور تندرستی کو فروغ دے گی۔ صفائی ستھرائی کے کارکنوں کے لیے خصوصی صحت کیمپ، جنہیں صفائی متر سرکشا شیور کے نام سے جانا جاتا ہے، صحت کی جانچ، پی پی ای کٹس کی تقسیم، اور سماجی بہبود کی اسکیموں کے لنکس فراہم کرائے جائیں گے۔ وزارت کلینلی نیس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) اقدام کی تبدیلی کے ذریعے کمیونٹی کی فعال شرکت کے ساتھ نظر انداز کیے گئے علاقوں کو صاف، پائیدار جگہوں میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھی قیادت کرے گی۔
ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، وزارت کے معززین جیو ہیریٹیج اور جیو ٹورزم سائٹس کا دورہ کریں گے، ان مقامات پر صفائی اور ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دیں گے۔ اس مہم میں ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے، جن میں پوسٹر سازی کے مقابلے، مضمون نویسی، اور اسکول کی سرگرمیاں شامل ہیں جو سوچھتا مشن میں نوجوانوں کو جوڑیں گی۔ 2 اکتوبر 2024 کو صفائی کے کارکنوں کو پوری مہم کے دوران صفائی میں ان کی اہم شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ایس ایچ ایس 2024 کے دوران خصوصی اقدامات میں نئےحاصل شدہ کان کنی کے علاقوں کی تزئین کاری شامل ہوگی، جہاں گرین بیلٹس بنانے کے لیے چھ مقامات پر شجرکاری کی وسیع مہم چلائی جائے گی۔ معدنیات سے محروم مقامات کو عوامی باغات، تفریحی مقامات، اور پھلوں کے باغات میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس سے پائیداری اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔ غیر استعمال شدہ چٹان کے نمونوں اور ایلومینیم کے اسکریپ کو مجسمے اور ڈھانچے بنانے کے لئے دوبارہ استعمال کیا جائے گا، جو کہ اسکریپ کے بہتر استعمال کی پہل کے حصے کے طور پر نمایاں کئے جائیں گے۔
کانوں کی وزارت کا شہریوں سے مطالبہ ہے کہ وہ صاف ستھرے اور سر سبز ہندوستان کے لیے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ "ایک پیڑ ماں کے نام" پہل وسیع تر سوچھ بھارت مشن کے ایک حصے کے طور پر ماحولیاتی پائیداری کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
*******
ش ح۔ ع و ۔ ا ک
U-NO.10880
(Release ID: 2054597)
Visitor Counter : 87