سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت زیر التواء معاملات اور صفائی ستھرائی کے لیے 2 سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم 4.0 کا انعقاد کرے گی

Posted On: 13 SEP 2024 12:03PM by PIB Delhi

پچھلے سالوں کی طرح، حکومت نے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک زیر التواء معاملات اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سکریٹری (آرٹی اینڈ ایچ) کے ساتھ صفائی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اور ایم او آر ٹی اینڈ ایچ، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے دیگر سینئر افسران کو ہدایت کی کہ 2 اکتوبر 2024 سے زیر التواء معاملات   2024کے نمٹانے اور صاف صفائی کی خصوصی مہم  پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مہم کے معیارات میں ممبران پارلیمنٹ، پی ایم او، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانی، عوامی شکایات اور اپیل، قواعد و ضوابط کو آسان بنانا، ریکارڈ کا انتظام، اسکریپ اور بے کار اشیاء کو ٹھکانے لگانا، دفاتر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی مہم شامل ہیں۔

وزارت نے اپنے منسلک / ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اورپی ایس یو کو حساس بنایا ہے، اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اس مہم کو انتہائی مناسب طریقے سے انجام دیں۔ وزارت نے پہلے ہی مختلف پیرامیٹرز کے تحت اہداف کی شناخت کے لیے تیاری کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ صفائی مہم کے لیے تقریباً 15,000 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں دفتری عمارتیں، تعمیراتی کیمپ، ٹول پلازہ، راستے کی سہولیات، سڑک کے کنارے ڈھابے، بس اسٹاپ،  این ایچ کے اسٹریچ وغیرہ شامل ہیں۔

*****************

 

 

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.10871


(Release ID: 2054432) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil