وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب سنجے کمار نےکیو سی آئی این بی کیو پی کے زیر اہتمام کوالٹی سمر فن کیمپ 2024 کی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی

Posted On: 13 SEP 2024 11:13AM by PIB Delhi

جناب سنجے کمار، سکریٹری برائے اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے 6 ستمبر 2024 کو کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے تحت نیشنل بورڈ فار کوالٹی پروموشن  (این بی کیو پی) کے زیر اہتمام ’’کوالٹی سمر فن کیمپ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کی ورچوئل ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ملک بھر سے ریاستی حکومت کے افسران، صنعت کاروں، ماہرین تعلیم اور والدین نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنجے کمار نے تجرباتی  طریقے  پر مبنی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تجرباتی تعلیم کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا جاتا ہے تو طلباء اپنی تعلیم میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو زندگی بھر رہتا ہے اور مستقبل میں رکاوٹوں کے لیے انہیں بہتر طریقے سے لیس کرتا ہے۔ انہوں نے مزیددس لاکھ طلباء کو مستقبل کے معیاری سمر فن کیمپس میں شرکت کا ہدف دیا۔ تقریب میں موجود معززین نے بڑے پیمانے پر تعلیم، صنعت اور معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں معیار کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹراے راج ،سی ای او این بی کیو پی نے کہا کہ طلباء کی طرف سے دکھائی جانے والی توانائی اور اختراع ہندوستان کے روشن مستقبل کا حقیقی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معیاری بھارت مشن کے مشعل راہ ہیں، اور سمر فن کیمپ جیسے اقدامات کے ذریعے، وہ معیارکی راہ پرگامزن قوم کی طرف ذمہ داری کی قیادت کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سال کی تھیم، ’’سیفٹی اسٹارز: شائننگ برائٹھ   ودھ کوالٹی ‘‘ نے روزمرہ کی زندگی میں حفاظت اور معیار کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور نوجوان رہنماؤں کی اگلی نسل کو ان اقدار کو اپنانے کی ترغیب دی۔ کیمپ کا انعقاد 15 اپریل سے 20 جولائی 2024 تک کیا گیا۔

کوالٹی سمر فن کیمپ کا مقصد خوراک، رہائش، کھلونے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور پائیداری سمیت متعدد شعبوں میں معیار کی قدروں کو سرایت کر کے بچے - ہندوستان کے مستقبل کے فیصلہ ساز ، کے تخیل کو روشن کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کنڈرگارٹن سے لے کر 12ویں جماعت تک کے طلباء کو دلچسپ مقابلوں کی ایک سیریز کے ذریعے بااختیار بنانا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کو معیار اور حفاظت کے اصولوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

اس سال کے مقابلوں میں ہندوستان کی تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 13,000 سے زیادہ اندراجات کے ساتھ حصہ لیا گیا اور اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ معیار پر مبنی حفاظتی اقدامات کس طرح زندگیوں اور برادریوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان مقابلوں میں مضمون نویسی، ڈرائنگ کے مقابلے، مختصر ویڈیوتخلیق، اور کوئز شامل تھے، یہ سب طلباء کو ایک محفوظ، زیادہ پائیدارمستقبل کی تعمیر میں معیار کی اہمیت پر غور کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

زبردست شرکت اورہنر(ٹیلنٹ) کی مضبوط نمائش کے ساتھ، کوالٹی سمر فن کیمپ 2024 نے ایک بار پھر ہندوستان کے مستقبل کی بنیاد کے طور پر معیار کی اہمیت کو مزید تقویت بخشی۔ جیسے ہی ایونٹ کا اختتام ہوا، شرکاء کو یاد دلایا گیا کہ ’’سیفٹی اسٹارز‘‘ کے طور پر ان کا سفر ابھی شروع ہوا ہے، اور وہ معیار کی جو قدریں آگے بڑھاتے ہیں وہ اختراعات اور عمدگی میں ایک عالمی رہنما بننے کے لیے ہندوستان کے راستے کو تشکیل کریں گے۔

****

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.10869


(Release ID: 2054418) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil