وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈس -ایکس سربراہ کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن کیلیفورنیا میں اختتام پذیر ہوا


آئی ڈی ای ایکس اور ڈیفنس انوویشن یونٹ نے دفاعی اختراعات میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 13 SEP 2024 9:42AM by PIB Delhi

انڈس-ایکس سربراہ کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن ریاستہائے متحدہ  امریکہ میں  اختتام پذیر ہوا، جو ہندوستان اور امریکہ میں مشترکہ دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ 9-10 ستمبر 2024 کو منعقد ہوئی، یہ  سربراہ کانفرنس ایک تاریخی تقریب تھی جس کا ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکتداری فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر اہتمام کیاتھا۔

سربراہی اجلاس کے دوران، امریکی محکمہ دفاع کے تحت آئی ڈی ای ایکس اور ڈیفنس انوویشن یونٹ (ڈی آئی یو) کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے،جس سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان  دفاعی اختراع میں تعاون کو بڑھا نے اور صنعت، تحقیق اور سرمایہ کاری کی شراکتداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی ۔سربراہ کانفرنس کی دیگر اہم جھلکیوں میں انڈس-ایکس کے تحت ایک نئے چیلنج کا اعلان، امپیکٹ رپورٹ کا اجرا اورآئی ڈی ای ایکس اورڈی آئی یو ویب سائٹس پر آفیشل انڈس -ایکس ویب پیج کا آغاز شامل ہے۔

سربراہ کانفرنس اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ای کے ذریعے اگلی  نسل کی ٹیکنالوجیز کی مشترکہ نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ یہ انڈس- ایکس کے تحت دو مشاورتی فورم، سینئر ایڈوائزری گروپ اور سینئر لیڈرز فورم کے ذریعے تنقیدی مکالمے کوبھی اہل بناتی ہے۔مذاکرات میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ٹیکنالوجی کے رجحانات، اسٹارٹ اپس کی استعداد کاری  بڑھانے، دفاعی اختراعات کے لیے فنڈنگ ​​کے مواقع اور دفاعی سپلائی چین کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں ممالک سے دفاعی صنعت،سرمایہ کاری کی فرموں، اسٹارٹ اپس، اکیڈمیا، تھنک ٹینکس، ایکسلریٹرس، پالیسی سازوں وغیرہ کے ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔

 

ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے والے جوائنٹ سکریٹری (دفاعی صنعتوں کے فروغ) جناب امیت ستیجا نے کہا کہ انڈس- ایکس سربراہ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن نے جدت اور تزویراتی تعاون کے ذریعے دفاعی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انڈس-ایکس پہل کو امریکی محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) کے تحت وزارت دفاع اور ڈیفنس انوویشن یونٹ (ڈی آئی یو) کی جانب سے انوویشن فار ڈیفنس ایکسلینس(آئی ڈی ای ایکس) کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ جون 2023 میں وزیر اعظم کے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے دورے کے دوران انڈس-ایکس کے آغاز کے بعد سے، یہ پہل بہت کم وقت میں اہم سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

***

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.10863


(Release ID: 2054388) Visitor Counter : 82