پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
انڈین آئل كی طرف سے پیرا ایتھلیٹس کے لیے ماہانہ اسکالرشپ اور میڈیکل انشورنس فراہم کیا جائے گا: پیٹرولیم سکریٹری پنکج جین
ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کو پیرس 2024 میں تاریخی کارنامے پر مبارکباد
Posted On:
12 SEP 2024 7:58PM by PIB Delhi
پیرس 2024 پیرا اولمپک گیمز میں تاریخی کارکردگی كا مظاہرہ كرنے والے ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹس کو اعزاز دینے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے، جناب پنکج جین، سکریٹری ایم او پی این جی، جناب وی ستیش کمار، چیئرمین اور ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) انڈین آئل کے ساتھ سینئر سرکاری افسران اور پی سی آئی کی قیادت کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان نے ریکارڈ 29 تمغے حاصل کیے، جن میں 7 گولڈ، 9 سلور، اور 13 كانسے كے تمغے شامل ہیں۔ انڈین آئل نے پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ شراکت میں اکتوبر 2023 سے پیرا دستے کو تعاون فراہم کرکے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے ایتھلیٹس کی تعریف کی اور کہا كہ ’’ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹس نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ آنے والی نسل کے لیے ایك تحریک ہے۔ ان ایتھلیٹس کے لیے انڈین آئل کی حمایت قابل ستائش ہے اور ہندوستان کی کھیلوں کی عمدگی کو فروغ دینے میں کارپوریٹ شراکت داری کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے"۔
جناب پنکج جین، سکریٹری، ایم او پی اینڈ این جی، نے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور تیل کمپنیوں کی طرف سے موجودہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ انڈین آئل پیرا ایتھلیٹس کے لیے ماہانہ اسکالرشپ، میڈیکل انشورنس اور کھیلوں کی کٹس متعارف کروا کر اپنے تعاون میں مزید اضافہ کرے گا۔
انڈین آئل کے چیئرمین اور ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) جناب وی ستیش کمار نے کھلاڑیوں کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا كہ "یہ تاریخی کارکردگی ہمارے پیرا ایتھلیٹس کی صلاحیت اور عزم کا ثبوت ہے۔ انڈین آئل کو اس ناقابل یقین سفر میں ان کا ساتھ دینے پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ وہ رکاوٹوں کو توڑتے ہوءےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
پی سی آئی کے صدر دیویندر جھاجھریا نے مزید کہا كہ "میرے کھلاڑی مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہم پہلے سے ہی اپنے اگلے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انڈین آئل کا تعاون ہمارے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانے میں اہم رہا ہے۔ یہ شراکت داری صلاحیت، طاقت اور عزم کا اظہار کرتی ہے"۔
انڈین آئل ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو بااختیار بنا کر تمام شعبوں میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے ذریعے ایک کھیلنے والی قوم کے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
******
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10854
(Release ID: 2054346)