وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے ’رنگین مچھلی‘ ایپ کا آغاز کیا

Posted On: 12 SEP 2024 7:19PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج آئی سی اے آر- سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فریش واٹر ایکواکلچر (آئی سی اے آر- سی آئی ایف اے)، بھوبنیشور میں ’’رنگین مچھلی‘‘ موبائل ایپ لانچ کیا۔ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تعاون سے آئی سی اے آر- سی آئی ایف اے کے ذریعہ تیار کردہ یہ ایپ آرائشی ماہی پروری کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو شوق رکھنے والوں، ایکویریم دُکانداروں، اور مچھلی پالنے والوں کے لیے اہم معلومات  کے وسائل فراہم کرے گا۔

اپنے خطاب کے دوران، جناب راجیو رنجن سنگھ نے آرائشی ماہی پروری کے شعبے کی افزوں اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اس شعبے کی ترقی پر خصوصی زور دے رہی ہے، روزگاربہم رسانی اور معیشت میں تعاون دینے کے لیے شعبے میں مضمر قوت کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکویریم کے شوق کو ملک میں بڑے پیمانے پر فروغ دیا جانا چاہئے۔

’’رنگین مچھلی‘‘ ایپ مقبول آرائشی مچھلیوں کی نسلوں کے بارے میں آٹھ بھارتی زبانوںمیں کثیر لسانی اطلاعات فراہم کرتی ہے، اور اسے ناظرین کی ایک بڑی تعداد کے لیے قابل رسائی بناتی ہے۔ خواہ شوقین حضرات مچھلیوں کی نگہداشت کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہوں یا ماہی پرور مچھلیوں کی نسلوں میں تنوع لانا چاہتے ہوں، یہ ایپ نگہداشت، افزائش نسل، اور رکھ رکھاؤ کے طور طریقوں کے بارے میں جامع تفصیلات پیش کرتی  ہے۔ اس ایپ کی کلیدی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ’’فائنڈ ایکویریم شاپس‘‘ ٹول ہے، جو ایپ کے استعمال کنندگان کو دُکان مالکان کے ذریعہ ایک فعال ڈائرکٹری اپ ڈیٹ کے توسط سے نزدیک واقع ایکویریم شاپس کو تلاشنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس طرح یہ ایپ مقامی کاروبار کو فروغ دیتا ہے، اور استعمال کنندگان کو آرائشی مچھلی اور ایکویریم سے متعلق مصنوعات کے لیے قابل بھروسہ وسائل  سے مربوط کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس ایپ میں آرائشی مچھلی کی صنعت میں نئے شامل ہونے والے افراد اور پیشہ واران دونوں کے لیے تعلیم ماڈیولس بھی شامل ہیں۔’’بیسکس آف ایکویریم کیئر‘‘ ماڈیول متعدد اہم موضوعات پر احاطہ کرتا ہے جن میں ایکویریم کی اقسام، مچھلیوں، واٹر فلٹریشن، روشنی کا انتظام، مچھلیوں کی خوراک، روزمرہ کا رکھاؤ جیسے موضوعات شامل ہیں، جبکہ ’’اورنامینٹل ایکواکلچر‘‘ ماڈیول افزائش نسل، مختلف آرائشی مچھلیوں کی پرورش پر مرتکز ہے۔ اس ایپ کو  اس لنک https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ornamentalfish سے گوگل پلے اسٹور پر جاکر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015PDQ.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10851



(Release ID: 2054321) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu