بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
20ویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل کا اجلاس: بحری ترقی اور پائیداری کے لیے حکمت عملی پر مبنی پیش رفت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 20ویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل میں ساگرمالا، قومی آبی گزرگاہوں، اور بندرگاہ کنیکٹیویٹی پر اہم گفتگو کی قیادت کریں گے
ساحلی ریاستوں کے رہنما، یونین ٹیریٹری کے نمائندگان، اور سینئر حکام بھارت کی بحری ترقی کا راستہ متعین کریں گے
میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل ان منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی، جن میں میری ٹائم انڈیا وژن 2030 اور امرت کال وژن 2047 شامل ہیں، تاکہ ہم اپنے مستقبل کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں: جناب سربانند سونوال
Posted On:
12 SEP 2024 5:07PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے مورمگاؤں بندرگاہ کا دورہ کیا تاکہ آنے والے بین الاقوامی کروز ٹرمینل کا معائنہ کر سکیں۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے نئے ٹرمینل کی عمارت کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور ایک یاٹ سواری کے ذریعے بندرگاہ کی جدید سہولیات کا تجربہ کیا۔’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت، وزیر نے مورمگاؤں بندرگاہ کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
مزید برآں، انہوں نے میڈیا کو 20ویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ایم ایس ڈی سی ) کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی، جو کل گوا میں ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’جناب وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت، وزارت برائے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) ساگرمالا کے تحت گوا میں 24,000 کروڑ روپے کے بڑے منصوبے آگے بڑھا رہی ہے تاکہ بھارت کے بحری شعبے کو تبدیل کیا جا سکے۔ میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل ان منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی، جن میں میری ٹائم انڈیا وژن 2030 اور امرت کال وژن 2047 شامل ہیں، تاکہ ہم اپنے مستقبل کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔ ساحلی ریاستوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے، (ایم او پی ایس ڈبلیو) عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔‘‘
جناب سونوال نے مزید کہاکہ مورمگاؤں بندرگاہ پر نئے کروز ٹرمینل کے ساتھ، ہم اعلیٰ معیار کی ایک مثال قائم کر رہے ہیں، اور ایسی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ہمیں 2030 تک 1.5 ملین کروز سیاحوں کے ہدف تک پہنچنے میں مدد دیں گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جناب سربانند سونووال 20ویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ایم ایس ڈی سی ) کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جو 12 اور 13 ستمبر 2024 کو گوا میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم تقریب میں ساحلی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، سینئر وزراء اور یونین ٹیریٹریز کے ایڈمنسٹریٹرزشامل رہیں گے ۔ تمام نو ساحلی ریاستوں، چار یونین ٹیریٹریز کے سینئر حکام ، اور مختلف یونین حکومت کی وزارتوں اور محکموں کے نمائندگان بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
20ویں ایم ایس ڈی سی اجلاس میں بھارت کے بحری مستقبل کے لیے اہم میری ٹائم اقدام یا منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ اس اجلاس کا بنیادی فوکس ساگرمالا پروگرام کا جائزہ ہوگا، جس میں اس کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور بندرگاہ پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ لوتھل، گجرات میں قومی بحری ورثہ کمپلیکس (این ایم ایس سی) پر بھی اسٹریٹجک گفتگو ہوگی، جس میں بھارت کی عظیم بحری تاریخ کو محفوظ رکھنے اور اسے پیش کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ملک کے اندرونی آبی گزرگاہوں کے نیٹ ورک کی ترقی بھی ایک اہم موضوع ہوگا، جس میں کارگو اور مسافر کےنقل و حمل کو بڑھانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، اجلاس میں بندرگاہوں تک سڑک اور ریل کی کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا، تاکہ مال اور مسافروں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے۔ ریاست کی قیادت میں جدید منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا، جن میں کیرالا میری ٹائم بورڈ کی ڈریجنگ (کھدائی کی) سرگرمیوں کو مونیٹائز کرنے کی حکمت عملی، گجرات میری ٹائم بورڈ کے شہری ترقی کے منصوبے جو بندرگاہی سرگرمیوں سے منسلک ہیں، اور آندھرا پردیش میری ٹائم بورڈ کا جامع ماسٹر پلان برائے بحری ترقی شامل ہیں۔ ماحولیاتی پائیداری ایک اہم موضوع ہوگی، جس میں خاص طور پر گوا بندرگاہ پر آلودگی کو کم کرنے کے لیے گندے کارگو کی ہینڈلنگ کو محدود کرنے پر زور دیا جائے گا، تاکہ صاف اور پائیدار بندرگاہی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور گوا کو سیاحوں اور رہائشیوں دونوں کے لیے ایک پرکشش مقام بنایا جا سکے۔
ان کے علاوہ، بڑے اور غیر بڑے بندرگاہوں کی تعمیل کی صورتحال، جہاز سازی اور جہاز مرمت کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک منصوبے، ساگرنکلن ہدایات کا جائزہ، اور بھارت میں بندرگاہ کی درجہ بندی کے نظام کو بہتر بنانے کے موضوعات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
ایم ایس ڈی سی، جو 1997 میں قائم کیا گیا تھا، بھارت کے بحری شعبے کی ترقی کے لیے ایک اعلیٰ مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں بڑے اور غیر بڑے بندرگاہوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کونسل کی صدارت یونین وزیر برائے بندرگاہیں، شپنگ اور آبی گزرگاہیں کرتے ہیں، اور اس میں تمام بحری ریاستوں کے وزرائے بندرگاہ، یونین ٹیریٹریز کے ایڈمنسٹریٹرز، اور بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں سمیت کلیدی اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔
یہ اہم اجلاس حکومت کے اس عزم کو دوبارہ مضبوط کرتا ہے کہ بھارت کے بحری انفراسٹرکچر کو آگے بڑھایا جائے، بندرگاہ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے، اور بحری شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے۔ چھوٹی بندرگاہوں کو بڑی بندرگاہوں کے ساتھ مربوط کرنے اور سڑکوں، ریلوے، اور اندرونی آبی نقل و حمل (آئی ڈبلیو ٹی) کے لیے نئی تجاویز کو اپنانے سے ایک مضبوط بحری معیشت کی راہ ہموار ہوگی۔
************
ش ح۔ا س د۔ س ع
U:10837
(Release ID: 2054287)
Visitor Counter : 39