عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ 13 ستمبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے لیےمخصوص ویب پورٹل کا آغاز کریں گے
16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا ابتدائی مرحلہ
2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کا مرحلہ
حکومت ہند کے تمام دفاتر میں سوچھتا میں تکمیلی نقطۂ نظر اور زیر التوا کاموں میں کمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی
Posted On:
12 SEP 2024 3:14PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر حکومتِ ہند کی سبھی 84 وزارتوں/محکموں میں خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسران، عوامی شکایات اور اپیلیٹ اتھارٹی کے نوڈل افسروں کی ورچوئل میٹنگ میں خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے مخصوص آن لائن ویب پورٹل (https://scdpm.nic.in/specialcampaign4/) کا آغاز کریں گے۔ سکریٹری ڈی اے آر پی جی، سکریٹری ،روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری، پوسٹس اور ریلوے بورڈ کے سکریٹری بھی اِس میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا میں کمی کے لیے ہر سال 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم چلائی جائیں گی۔ خصوصی مہم 4.0 سے پہلے ابتدائی مرحلہ16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 کے درمیان ہوگا۔
یہ خصوصی مہم ایک تکمیلی نقطۂ نظر کے ساتھ حکومت ہند کے تمام دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کی کوشش ہے۔ 2021، 2022 اور 2023 میں تین خصوصی مہموں نے مجموعی طور پر 4,04,776 صفائی مہم سائٹوں کا احاطہ کیا، نتیجہ خیز استعمال کے لیے 355 لاکھ مربع فٹ کو خالی کیا اورکوڑے کو ٹھکانے لگا کر 1162 کروڑ روپے کی آمدنی کی۔خصوصی مہموں کے دوران بہت سے اختراعی اقدامات کیے گئے، جنہیں دسمبر میں گڈ گورننس ویک ایونٹ کے دوران اسسمنٹ رپورٹس کی شکل میں دستاویزی شکل میں جاری کیا گیا۔ اِن خصوصی مہموں کی قیادت وزراء، وزرائے مملکت اور وزارتوں/محکموں کے سکریٹریوں نے کی ہے۔ خصوصی مہموں کے اقدامات اور کامیابیوں کا ذکر وزیر اعظم کی من کی بات میں بھی ملتا ہے۔
کابینہ سکریٹری نے 21 اگست 2024 کو حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں سے خطاب کیا اور ڈی اے آر پی جی نے 22 اگست 2024 کو اس کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ خصوصی مہم 4.0 میں خدمات کی فراہمی یا عوامی انٹرفیس رکھنے کے ذمہ دار فیلڈ / آؤٹ اسٹیشن دفاتر، ساتھ ہی وزارتوں یا محکموں اور ان سے منسلک یا ماتحت دفتروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ ملک بھر میں مہم کو مربوط کرنے اور چلانے کے لیے نوڈل محکمے کے طور پر کام کرتا ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کا ابتدائی مرحلہ 30 ستمبر 2024 تک جاری رہے گا۔ اس ابتدائی مرحلے کے دوران، وزارتیں / محکمے مخصوص زمروں میں زیر التواء کاموں کی نشاندہی کریں گے، زمینی کارکنوں کو اکٹھا کریں گے، اِس مہم کے مقامات کے بارے میں حتمی فیصلہ لیں گے، ریکارڈ کا جائزہ لیں گے اور خالی جگہوں کے استعمال کے لیےمنصوبہ بندی کریں گے اور شناخت شدہ اسکریپ کو ٹھکانے لگائیں گے۔19 سے 24 دسمبر 2024 تک چلنے والے گڈ گورننس ویک 2024 کے دوران بہترین طور طریقے پیش کیے جائیں گے۔
************
ش ح۔ک ح۔ع ر
U.No:10831
(Release ID: 2054181)
Visitor Counter : 45