وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہم سب کو اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کہ ہم گاندھی جی کے فلسفے کو اپنی  زندگیوں میں عملاً نافذ کریں: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت


ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر نے گاندھی درشن، راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کے نام وقف خصوصی ریلوے کوچ کا افتتاح کیا

Posted On: 11 SEP 2024 5:02PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015QMT.jpg

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج گاندھی درشن، راج گھاٹ، دہلی میں مہاتما گاندھی کے نام وقف ایک خصوصی ریلوے کوچ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ اس ریل کوچ کا تعلق اس واقعہ سے ہے جس نے گاندھی جی کی زندگی میں تبدیلی لائی تھی، اس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے تاکہ گاندھی جی کے وژن کو عملی طور پر بیان کیا جاسکے۔ یہ افتتاح مہاتما گاندھی کے سفر اور ان کی پائیدار میراث کی یاد میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ’’ ہم سب کو اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کہ ہم گاندھی جی کے فلسفے کو اپنی زندگیوں میں عملاً نافذ کریں۔‘‘

Image

یہ انوکھی نمائش جس کو ریلوے کی وزارت نے فراخدلی کے ساتھ عطیہ کیا، مہاتما گاندھی کے دور کی انتہائی مہارت سے بحال کی گئی ریلوے کوچ کو پیش کرتی ہے، جو ان کے ٹرین کے مشہور سفر کی علامت ہے جس نے ملک کو متحد کرنے اور انصاف اور مساوات کی وکالت کرنے کے ان کے مشن میں اہم کردار ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00342HC.jpg

گاندھی درشن پر واقع ریلوے کوچ مجسموں سے بھرپورہے جس میں گاندھی جی کے سفر اور ساتھی مسافروں کے ساتھ بات چیت کی عکاسی کی گئی ہے، جو زائرین کو مہاتما گاندھی کے ریل سفر کو زندہ کردینے والا ایک حیرت انگیز تجربہ فراہم کرتا ہے۔ نمائش میوزیم کا مرکزی مقام بننے کے لئے تیار ہے۔

مہاتما گاندھی کا تھرڈ کلاس ریلوے کمپارٹمنٹس میں برصغیر ہند وپاک کے ابتدائی اسفار ہندوستان کے بارے میں ان کی تفہیم اور متحدہ ملک کے ان کے وژن کی تشکیل میں اہم تھے۔ ان اسفار نے گاندھی جی کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کیا، جس نے انہیں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے، ان کی جدوجہد کو سمجھنے اور ان کے سچائی، عدم تشدد اور سماجی انصاف کے فلسفے کو بتدریج فروغ دینے کی  اجتماعی قوت اور ظلم کے خلاف ملک کو متحد کرنے کی ضرورت کو محسوس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس طرح ریلوے ایک متحد، جامع ہندوستان کے تانے بانے کو بُننے کے ان کے مشن میں ایک اہم آلہ بن گیا۔

Image

بھارتی ریلوے نے کس طرح مہاتما گاندھی کے فکری عمل اور سماجی تبدیلی کے ان کے مشن کو گہرائی سے تشکیل دینے میں کردار ادا کیا،اس پر روشنی ڈالتے ہوئے گاندھی درشن کے وائس چیئرمین وجے گوئل نےکہا کہ ’’ریلوے گاندھی کے لیے محض نقل و حمل کا ذریعہ نہیں تھے، وہ ہندوستان کو مکمل طور پر سمجھنے کا ذریعہ تھے۔‘‘

***************

(ش ح ۔اص)

U.No.10784


(Release ID: 2054086) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu