شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت براءے شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) كے  نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) كی میزبانی میں  انٹرپرائز سروے پر کانفرنس

Posted On: 11 SEP 2024 7:23PM by PIB Delhi

وزارتِ شماریات اور پروگرام کے نفاذ  كےنیشنل سیمپل سروے آفس   كی میزبانی میں  12 ستمبر 2024 کو صبح 10.30 بجے لی میریڈین ہوٹل واقع  نئی دہلی میں انٹرپرائز سروے پر ایک کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یہ موقع  آنے والے سروے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مختلف کاروباری انجمنوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جو ہندوستان کے اقتصادی اور کاروباری منظر نامے کی تفہیم کو تشکیل دے گا۔

کانفرنس وزارت  کے اقدامات سے تعلق ركھنے والے پانچ  انٹرپرائز  پر توجہ مرکوز کرے گی:

1۔صنعتوں کا سالانہ سروے

2۔غیر کارپوریٹ سیکٹر انٹرپرائزز کا سالانہ سروے

3۔سروس سیکٹر انٹرپرائزز کا سالانہ سروے

4۔کیپٹل ایکسپینڈیچر (كیپیكس) سروے

5۔اقتصادی مردم شماری

سروے كا یہ نظم  صنعتوں کا سالانہ سروے، غیر کارپوریٹ سیکٹر انٹرپرائزز کا سالانہ سروے اور سروس سیکٹر انٹرپرائزز کا سالانہ سروے سالانہ بنیادوں پر ہندوستانی معیشت کے غیر زرعی شعبے کی ایک جامع تصویر فراہم کرنے کے لیے كیا گیا ہے۔ یہ جی ڈی پی اور جی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار کو مرتب کرنے کے لیے ایک اہم ان پٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو میکرو اکنامک تخمینوں میں مدد کرتا ہے۔

نجی شعبے کی كیپیكس سرمایہ کاری کے ارادوں پر مستقبل کے حوالے سے سروے کا مقصد گزشتہ تین سالوں کے دوران كیپیكس سرمایہ کاری اور اگلے دو سالوں میں متوقع كہ سرمایہ کاری بشمول اثاثوں کی قسم کے لحاظ سے كیپیكس کا ٹوٹ جانے کے بارے میں معلومات مرتب کرنا ہے۔

یہ سروے مختلف مرکزی اور ریاستی وزارتوں اور صنعتوں کو سیکٹر کے مخصوص تجزیہ اور پالیسی کی تشکیل میں مدد کریں گے۔

مزید یہ کہ اقتصادی مردم شماری رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں اداروں کی کل گنتی اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد بتاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس مردم شماری میں کچھ دیگر اہم پیرامیٹرز جیسے معاشی سرگرمی کی نوعیت، ملکیت کا نمونہ، آپریشن کی نوعیت وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے  كام  ملک میں واقع ہر گھر اور ہر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گھر گھر رابطے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

یہ کانفرنس تقریباً 150 شرکاء کی میزبانی کرے گی، جن میں تقریباً 70 کاروباری انجمنوں کے نمائندے شامل ہیں جن میں آٹو موٹیو انڈسٹریز، الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل اور ایم ایس ایم ای کے شعبوں سمیت دیگر شامل ہیں۔ان سرویز پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی، ان کے دائرہ کار، کوریج، پالیسی کے مضمرات اور کاروباری برادری اور معیشت پر بڑے پیمانے پر ہونے والے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ کانفرنس اقتصادی اعداد و شمار کے معیار اور مطابقت کو بڑھانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ کاروباری انجمنوں کے ساتھ براہ راست منسلک ہو کر وزارت کا مقصد کاروباری برادری کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنا ہے تاکہ زیادہ درست اور موثر ڈیٹا اکٹھا کرنا یقینی بنایا جائے۔ ایسوسی ایشنز بہتر کوریج اور سروے میں شرکت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ممبروں کا اعتماد حاصل کرنے، اعلی رسپانس ریٹ اور زیادہ قابل اعتماد ڈیٹا کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

این ایس ایس او کے سروے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم وزارت کی ویب سائٹ www.mospi.gov.in پر جائیں۔

******

ش ح۔ع س۔ س ا

U.No:10800


(Release ID: 2053977) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Marathi