وزارت دفاع
ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے دوسری مشترکہ نظریہ جائزہ کانفرنس - 2024 کا انعقاد کیا
Posted On:
11 SEP 2024 7:38PM by PIB Delhi
"مشترکہ نظریہ جائزہ کانفرنس (جے ڈی آر سی -2024)" کا دوسرا ایڈیشن 11 ستمبر 24 کو مانک شا سینٹر میں منعقد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل وپل شنگھل اے وی ایس ایم، ایس ایم ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ڈاکٹرائن، آرگنائزیشن اینڈ ٹریننگ) نے کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے اجتماعی بصیرت اور باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو بروئے کار لاتے ہوئے مضبوط اور مشترکہ نظریات کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس کے اس دوسرے ایڈیشن میں سینئر فوجی رہنماؤں، ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی ڈاکٹرائن ڈیولپمنٹ ایجنسیوں اور تینوں سروس اور معروف تھنک ٹینکس کے اراکین نے شرکت کی۔ جے ڈی آر سی -2024 کا مقصد ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس اور تینوں سروس کے درمیان نظریے کی تشکیل کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔
کانفرنس، ہیڈ کواٹر ، آئی ڈی ایس کے ذریعہ منعقد کی جانے والی ایک سالانہ تقریب ہے ، جو نظریے کی تشکیل کے تمام شراکت داروں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جس میں ذہن سازی کی جاتی ہے، بہترین طریقوں کا اشتراک کیا جاتا ہے اور نظریاتی مسائل پر پیشہ ورانہ بات چیت ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10802
(Release ID: 2053926)
Visitor Counter : 29