کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اہم معدنیات، سپلائی چین اور جدید ٹیکنالوجیوں جیسے شعبوں میں ہند-امریکہ مشتركہ طور پر سرگرم عمل ہیں: جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نے دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا
جناب گوئل كا نئی دہلی میں یو ایس انڈیا بزنس کونسل کی 49ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کلیدی خطاب
Posted On:
11 SEP 2024 6:52PM by PIB Delhi
صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ اہم معدنیات میں خود کفیل بننے، سپلائی چین کو مضبوط كرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے مشتركہ طور پر سرگرم عمل ہیں۔ وزیر موصوف نے آج نئی دہلی میں منعقدہ یو ایس انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی) کی 49ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے یہ اظہارِ خیال كیا۔
نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 9/11 کے حملے کی برسی کے موقع پر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ حملہ دنیا کو دہشت گردی سے لاحق خطرات کی یاد دلاتا ہے۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ ہندوستان دہائیوں سے اپنی سرحدوں کے پار سے فروغ پانے والی دہشت گردی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملے، تفرقہ انگیز رجحانات، اشتعال انگیزی اور جعلی پروپیگنڈے جیسی کارروائیوں کی مذمت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9/11 کے حملے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لوگوں کی زبردست صلاحیت کو اجاگر کیا اور ہم خیال قوموں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت کو ظاہر کیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ دہشت گردی کی اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کو ایک بہتر دنیا کے لئے مضبوط اور دوبارہ عہد کرنا چاہئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت ’اصلاح-پرفارم-انقلاب آفرینی‘ کے اصول پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت میں اصلاحات سے ملک کو کارکردگی دکھانے اور اہل وطن کی زندگیوں کو بدلنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان میں اصلاحات کے بارے میں معلومات پھیلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے وہاں موجود شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ کام کرنے والے تجربے دنیا کے سامنے ركھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ باہمی اور جغرافیائی سیاسی مسائل میں مشترکہ مفادات کے ساتھ نہایت حكمت انگیز اور نتیجہ خیز تعلقات كے حامل ہیں۔
جناب گوئل نے 1893 میں آج کے دن شکاگو میں سوامی وویکانند کی تقریر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشہور خطاب كا مصنوعی ذہانت اور اہم ٹیکنالوجیزوں کے دور میں شراکت داری اور خوشحالی کے یو ایس انڈیا بزنس کونسل كانفرنس کے موضوع کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
یہ كہتے ہوءے كہقوموں کے درمیان شراکت داری اور خوشحالی اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنائے گی انہوں نے سوامی وویکانند کی آفاقی رواداری، قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی ثقافت اور تاریخ کا احترام کرنے کی اہمیت کی تعلیمات پر اظہار خیال جاری رکھا۔
******
ش ح۔ع س۔ س ا
U.No:10788
(Release ID: 2053922)
Visitor Counter : 30