وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہند-فلپائن مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی منیلا میں پانچویں میٹنگ


سکریٹری دفاع نے فلپائن کو ساز و سامان کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ پیداوار میں ہندوستانی دفاعی صنعت کے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی

Posted On: 11 SEP 2024 6:03PM by PIB Delhi

ہند-فلپائن مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی  کی 11 ستمبر 2024 کو منیلا میں  پانچویں میٹنگ  ہوئی۔میٹنگ کی مشترکہ صدارت سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارامانے اور ان کے ہم منصب فلپائن کی قومی دفاع کی وزارت میں سینئر انڈر سکریٹری جناب ارینیو کروز ایسپینو نے کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ شریک چیئرمینوں نے 10 ستمبر 2024 کو ہونے والی تیسری سروس ٹو سروس بات چیت کے نتائج کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون میں مجموعی طور پر اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔

سکریٹری دفاع نے اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے فلپائن کی حکومت کے سیلف ریلائنس ڈیفنس پوسچر ایکٹ کی تعریف کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان نے بھیآتم نر بھر بھارتکے لیے اسی طرح کا ویژن پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وژن کے تحت ہندوستانی دفاعی صنعت مسلسل اپنی مینوفیکچرنگ كی  صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے اور دنیا کو آلات برآمد کر رہی ہے۔

سکریٹری دفاع نے فلپائن کو ہندوستانی دفاعی صنعت کے ساتھ ساز و سامان کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ پیداوار میں شراکت داری کی دعوت دی۔ فلپائن نے بھی یقینی سپلائی چینز کو فروغ دینے کے لیے طویل مدتی ایکویٹی پارٹنرشپ میں سرمایہ کاری کی  دعوت دی۔

اس نے بھارت کے کام کاج کو تسلیم کیا اور اس کی تعریف کی اور دفاعی صنعت کی انڈیجنائزیشن کے ثابت شدہ سانچے کو سراہا۔فریقین نے دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کا نشانہ پار كرنے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور وائٹ شپنگ انفارمیشن ایکسچینج کے آپریشنلائزیشن اور مستقبل قریب میں ہندوستان کے سفارت خانہ منیلا میں دفاعی ونگ کھولنے کی تعریف کی۔

آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس میں ہندوستان کے لیے ایک مربوط ملک کے طور پر فلپائن کا خیرمقدم کرتے ہوئے سکریٹری دفاع نے کثیر جہتی مجالس میں تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو دفاع اور سلامتی سمیت کئی حكمت انگیز شعبوں میں پھیل چکے ہیں۔

دورے میں وزیر دفاع نے سکریٹری آف نیشنل ڈیفنس، فلپائن (فلپائن کے وزیر دفاع) جناب  گلبرٹ ایڈورڈو جیرارڈو کوجوانگکو تیوڈورو جونیئر سے بھی ملاقات کی اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو مبارکباد دی۔ قبل ازیں فلپائن کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں انہیں شاندار گارڈ آف آنر دیا گیا۔

مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی 2006 میں ہندوستان اور فلپائن کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت کے دائرہ کار کے تحت قائم کی گئی ہے۔ سفارتی تعلقات کے 75 ویں سال اور ایکٹ ایسٹ پالیسی کے 10 سال میں اس كمیٹی کی شریک چیئرمین شپ کو سیکرٹری کی سطح پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

******

ش ح۔ع س۔ س ا

U.No:10787


(Release ID: 2053909) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Marathi