کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

برآمدات کے لیے ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ،  فارم سنگل ونڈو، تیز، قابل رسائی اور تبدیلی  لانے والا ہے: جناب  پیوش گوئل


جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم کا آغاز کیا

ای-پلیٹ فارم ہندوستان کو اپنے عالمی مارکیٹ شیئر کو بڑھانے، چھوٹے کاروبار کو مدد فراہم کرنے کے قابل بنائے گا: جناب  گوئل

ای-پلیٹ فارم سپلائرز کو وسیع تر بازاروں تک رسائی، او این ڈی سی، جی ای ایم کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے: جناب  گوئل

جناب  پیوش گوئل نے 2030 کے لیے 1 ٹریلین  امریکی ڈالر اشیا کی برآمدات اور 1 ٹریلین امریکی ڈالر خدمات کی برآمد کا ہدف مقرر کیا

Posted On: 11 SEP 2024 4:43PM by PIB Delhi

ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم ایک واحد ونڈو اقدام ہے جو تیز، قابل رسائی اور تبدیلی کا باعث ہے کیونکہ یہ برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں کو شامل کرنے کے قابل بنائے گا ۔  تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم کے آغاز کے موقع پر یہ بات کہی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہماری توجہ عالمی منڈی میں مواقع کی نشاندہی پر ہونی چاہیے  ۔  انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے آغاز سے ہندوستان دنیا میں اپنی مارکیٹ شیئر بڑھانے کے قابل ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم پر بین الاقوامی مواقع دستیاب ہوں گے ۔  مرکزی وزیر نےکہا کہ چھوٹے ایف پی او، کاروبار ی افراد اور کاروبارسے متعلق ادارےبھی اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکیں گے، آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے فوائد کے بارے میں جان سکیں گے جو ان کی تجارت کو وسعت دینے کے لیے  دستیاب ہیں ۔

جناب گوئل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تجارتی بورڈ کی اگلی میٹنگ سے پہلے، ای-پلیٹ فارم 2.0 بہتر خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہوگا اور تمام صارفین اور متعلقہ فریقوں سے پلیٹ فارم کے لیے موصول ہونے والے تاثرات پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔  وزیر موصوف نے کہا کہ نیا ورژن ہندی اور کئی دیگر سرکاری زبانوں میں شروع کیا جائے گا تاکہ اس کا فائدہ ہر خطہ تک پہنچ سکے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت نے علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کیا ہے ۔

پلیٹ فارم کے آغاز کو فعال کرنے کے لیے ڈی جی ایف ٹی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب  گوئل نے کہا کہ اس پورٹل کو مستقبل کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور تجارت سے متعلق مختلف معلومات اور ڈیٹا تک رسائی میں اضافہ کرتا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم برآمد کنندگان کی مدد کے لیے ایک بہتر اور انوکھا طریقہ ہے ۔

مرکزی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران 2030 کے لیے اپنے 1 ٹریلین امریکی ڈالر تجارتی اشیاء اور 1 ٹریلین امریکی ڈالر خدمات کے برآمدات کے ہدف کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اس پلیٹ فارم کی مدد سے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم شراکت داری اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ اسے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی)، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے تاکہ سپلائرز کو وسیع تر مارکیٹوں تک رسائی حاصل ہو اور زیادہ مسابقتی ہو سکے ۔

ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم (https://trade.gov.in )، ایک نیا ڈیجیٹل اقدام ہے جس کا مقصد ہندوستانی برآمد کنندگان، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز (بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کے صنعتیں) کے لیے بین الاقوامی تجارت کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے ۔  یہ پلیٹ فارم، وزارت ایم ایس ایم ای ، ایگزم بینک، محکمہ مالیاتی خدمات  (ڈی ایف ایس) اور وزارت برائے امور خارجہ (ایم ای اے) سمیت کلیدی شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو برآمد کنندگان کو جامع مدد اور وسائل کی پیشکش کرتے ہوئے معلومات کی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم ایک ون اسٹاپ حل کے طور پر کام کرتا ہے، جو برآمد کنندگان کو تجارت سے متعلق اہم معلومات تک قریب قریب حقیقی وقت تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے اہم سرکاری اداروں جیسے بیرون ملک ہندوستانی مشنز، محکمہ تجارت، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور دیگر تجارتی ماہرین سے جوڑتا ہے ۔   چاہے ایک تجربہ کار برآمد کنندہ ہو یا نیا داخل ہونے والا، یہ پلیٹ فارم کاروبار کو ان کے برآمدی سفر کے ہر مرحلے پر مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔  یہ ای-پلیٹ فارم 6 لاکھ سے زیادہ آئی ای سی ہولڈرز، 180 سے زیادہ ہندوستانی مشن کے عہدیداروں، 600 سے زیادہ ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے عہدیداروں کے علاوہ ڈی جی ایف ٹی، ڈی او سی، بینکوں وغیرہ کے عہدیداروں سے جڑے گا ۔

یہ پلیٹ فارم متعدد خصوصیات پیش کرتا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی تجارت کی پیچیدگیوں کو آسان بنانا ہے جس میں   جامع مارکیٹ بصیرت کے لیے پروڈکٹ اور کنٹری گائیڈز، تجارتی معاہدوں اور مفت تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) کے فوائد کو عیاں کرنے  کے لیے ٹیرف ایکسپلورر، عالمی ای کامرس گائیڈ، آن لائن مارکیٹوں میں ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی عالمی ای کامرس گائیڈ ،  برآمد کنندگان کو عالمی تجارت میں مہارت حاصل کرنے  کی غرض سے  تعلیم دینے کے لیے ایگزم پاٹھ شالا، عالمی سطح پر ہندوستانی مصنوعات کی نمائش  کے لیے ،  تجارتی پیشہ ور افراد سے  بروقت حقیقی وقت میں  مشورہ کرنے   کے لیے آسک اینڈ ایکسپرٹ  اور ہندوستان سے ذریعہ شامل ہیں۔

اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا کر، ہمارے برآمد کنندگان بین الاقوامی منڈیوں تک زیادہ مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کر سکیں گے، تجارتی معاہدوں کو استعمال کر سکیں گے اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو بڑھا سکیں گے ۔  اقتصادی نتائج میں ممکنہ طور پر برآمدات کا زیادہ حجم، منڈیوں کا تنوع اور ہندوستانی کاروباریوں کے لیے عالمی مسابقت میں اضافہ شامل ہوگا، جس سے مجموعی طور پر اقتصادی ترقی اور تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا ۔

یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا کو فروغ دینے، زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے ، اور کاروباریوں کو اہم تجارتی معلومات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے حکومت کے وسیع وژن سے ہم آہنگ ہے ۔  ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم کے ساتھ، تجارت اور صنعت کی وزارت عالمی تجارت سے منسلک اخراجات، لیڈ ٹائم اور پیچیدگیوں کو کم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور بالآخر اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہندوستانی کاروبار بین الاقوامی بازار میں ترقی کر سکیں ۔

***

(ش ح  ۔   ک ا  ۔  ت ح)

U.No. 10781


(Release ID: 2053873) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu