سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
چنتن شیور 2024 کے دوسرے دن سماجی تفویض اختیارات اور فلاحی اقدامات پر اہم گفتگو شنید کو اجاگر کیا گیا
Posted On:
10 SEP 2024 7:56PM by PIB Delhi
چنتن شیور 2024 کے دوسرے دن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے سماجی تفویض اختیارات اور بہبود کے مختلف پہلوؤں پر اہم گفت و شنید ہوئی اور پریزنٹیشنز دی گئیں ، جس میں پسماندہ اور کمزور برادریوں کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تقریب میں متعدد مندوبین / ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیداروں ، وزارت کے سینئر عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے دن کی کارروائی چلائی۔
سوشل امپاورمنٹ سیشن
صبح کے سیشن کا آغاز اترپردیش، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ سمیت منتخب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔ ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے متعلقہ سماجی تفویض اختیارات کے اقدامات کے بارے میں بصیرت کا تبادلہ کیا ، جس میں کمزور گروپوں کے مقصد سے اسکیموں کو نافذ کرنے میں بہترین طریقوں ، اختراعات اور چیلنجوں کو اجاگر کیا گیا۔
پریزنٹیشنز کے دوران توجہ کے اہم شعبے یہ تھے:
1. بھیک مانگنے میں شامل افراد کی جامع بازآبادکاری:
بھیک مانگنے میں ملوث افراد کی بازآبادکاری کے لیے حکمت عملی اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال، انھیں صحت کی دیکھ بھال، ہنر مندی کی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا۔
2. ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریاں:
پریزنٹیشنز میں پسماندہ طبقات کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور پائیدار ذریعہ معاش تک ان کی رسائی کو بڑھانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔
3. ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود کے لیے جامع بازآبادکاری:
تعلیم، روزگار کے مواقع اور سماجی شمولیت کے اقدامات کے ذریعے ٹرانس جینڈر افراد کو بااختیار بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توجہ پورے بھارت میں ٹرانس جینڈر برادریوں کے وقار، قانونی تحفظ اور حمایت کو یقینی بنانے پر تھی۔
بعد ازاں ٹیکنیکل سیشنز کا انعقاد کیا گیا جہاں کلیدی پالیسی اور آپریشنل چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پریزنٹیشنز میں شامل ہیں:
ایس این اےسے متعلق مسائل:
سماجی اسکیموں میں زیادہ موثر اور شفاف فنڈز مختص کرنے کے لیے ایس این اے ماڈل کو نافذ کرنے میں جاری چیلنجوں اور رکاوٹوں پر تبادلہ خیال۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی) کے ذریعے استعداد کار بڑھانے کی سرگرمیوں پر پریزنٹیشن:
این آئی ایس ڈی نے اپنے استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں کا ایک جائزہ فراہم کیا جس کا مقصد کمزور آبادیوں کے لیے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے سماجی کارکنوں ، سرکاری عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماؤں کو تربیت اور لیس کرنا ہے۔
ویب سائٹ اور پورٹل مینجمنٹ پر نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کی طرف سے پریزنٹیشن:
این آئی سی نے سماجی بہبود کے اقدامات میں ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کیا، جس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح بہتر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پورٹل مینجمنٹ سماجی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کے لیے زیادہ شفافیت، اعداد و شمار کی درستگی اور رسائی کا باعث بن سکتے ہیں۔
4. سوشل آڈٹ اور تشخیص ی مطالعہ کے جائزہ پر پریزنٹیشن:
سوشل آڈٹ میکانزم کا ایک جامع جائزہ پیش کیا گیا جس میں احتساب اور فلاحی اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے میں اس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
5. نیشنل فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشنز پر پریزنٹیشنز
اگلے سیشن میں مختلف نیشنل فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشنوں کے کام کاج اور اثرات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشندی گئی:
- نیشنل شیڈول کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)
- قومی پسماندہ طبقات فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)
- نیشنل دیویانگ جن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی)
- نیشنل صفائی ملازمین فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)
پریزنٹیشنز میں اس بات کو اجاگر کیا گئی کہ کس طرح کارپوریشنز اپنے متعلقہ ٹارگٹ گروپوں کو مالی مدد، ہنر مندی کی تربیت اور ذریعہ معاش کی مدد فراہم کرکے معاشی ترقی کے لیے کام کرتی ہیں۔ تبادلہ خیال ان کارپوریشنوں کی رسائی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے ارد گرد بھی گھومتا رہا۔
ٹیکنیکل پریزنٹیشنز کے بعد ایک انٹرایکٹو سوال و جواب سیشن ہوا جس میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے عہدیداروں نے ریاستی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اجلاس میں رکاوٹوں پر قابو پانے، عمل کو ہموار کرنے اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ریاستی اور مرکزی اقدامات کو ہم آہنگ کرنے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ ہوا۔
دن کے اختتامی اجلاس میں درج ذیل شامل تھے:
شریک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معزز وزراء کے خطابات:
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کئی معزز وزراء نے اپنے اختتامی کلمات پیش کیے، جس میں نتیجہ خیز تبادلہ خیال کی عکاسی کی گئی اور سماجی تفویض اختیارات کی اسکیموں کو بڑھانے میں آگے بڑھنے کے راستے کی نشاندہی کی گئی۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے اختتامی کلمات:
ڈاکٹر وریندر کمار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پائیدار سماجی تبدیلی لانے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے انٹرایکٹو تبادلہ خیال کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جدید پالیسیوں اور ٹارگٹڈ فلاحی اسکیموں کے ذریعے پسماندہ طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
- اظہار تشکر:
دن کا اختتام تمام معززین، ریاستی عہدیداروں اور شرکاء کو ان کی فعال شرکت اور تبادلہ خیال میں قابل قدر تعاون کے لیے شکریہ کے اظہار کے ساتھ ہوا۔
چنتن شیور 2024 کا دوسرا دن بھارت کی کمزور برادریوں کو درپیش سماجی بہبود کے چیلنجوں سے نمٹنے کی سمت میں ایک اہم قدم تھا۔ ریاستوں کے ذریعے قابل عمل بصیرت کے تبادلے کے ساتھ اس کانفرنس نے فلاحی اسکیموں کے نفاذ کو مضبوط بنانے، شمولیت کو یقینی بنانے اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 10757
(Release ID: 2053583)
Visitor Counter : 42