الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیمی کان انڈیا ایک اسٹریٹیجک ایونٹ، تمام بڑے سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے: جناب آکاش ترپاٹھی، سی ای او، انڈین سیمی کنڈکٹر مشن


مؤرخہ 11-13ستمبر تک منعقد ہونے والے سیمی کان انڈیا 2024 میں 24 مختلف ممالک کی 250 سے زیادہ کمپنیاں شرکت کررہی ہیں

سیمی (ایس ای ایم آئی)کے صدر اور سی ای او جناب اجیت منوچا نے ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر کے امکانات پر روشنی ڈالی

سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹیو سربراہی اجلاس10 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا؛ بہترین طریقوں پر بات چیت میں مشغول ہونے کا ایک پلیٹ فارم

Posted On: 09 SEP 2024 9:00PM by PIB Delhi

ہندوستان کا سیمی کنڈکٹر منظر نامہ  ایک انقلابی جست کے لیے تیار ہے، کیونکہ یہ 11 سے 13 ستمبر 2024 تک گریٹر نوئیڈا، دہلی این سی آر میں انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ(آئی ای ایم ایل) میں سیمی کان انڈیا 2024 کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ یہ باوقار تقریب عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، اختراع کاروں اور ماہرین تعلیم کو ایک ساتھ جمع کرے گی، تاکہ تنقیدی مباحثوں میں شمولیت اختیار کی جاسکے ، جس کا مقصد عالمی سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام میں ہندوستان کی حیثیت کو مضبوط کرنا ہے۔یہ پروگرام  اسمارٹ مینوفیکچرنگ ،  سپلائی چین مینجمنٹ، پائیداری اور افرادی قوت کی ترقی جیسے اہم شعبوں میں اختراعات اور رجحانات میں قیمتی بصارتیں پیش کرے گا۔

 سیمی کان انڈیا: سیمی کنڈکٹر  کےمستقبل کی تشکیل

آج سیمی اور انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن (آئی سی ای اے)کے زیر اہتمام ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں جناب آکاش ترپاٹھی، سی ای او، انڈین سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم)نے ذکر کیا کہ سیمی کان انڈیا ایک اسٹریٹجک ایونٹ ہے، جو سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے تمام بڑے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ 24 مختلف ممالک کی 250 سے زیادہ شرکت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ، یہ تقریب اس اہم شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو ظاہر کرے گی۔ یہ کمپنیاں پوری سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پر محیط ہیں، سازوسامان کے مینوفیکچررز سے لے کر فیبس تک، کاروبار سے کاروباری تعامل اور نئی شراکتیں قائم کرنے کا ایک اہم موقع پیش کرتی ہیں۔

جناب ترپاٹھی نے روشنی ڈالی کہ‘‘ہندوستان میں پانچ سیمی کنڈکٹر پروجیکٹس کی جاری تعمیر کے ساتھ، ماحولیاتی نظام کے تمام اجزاء کی ضرورت سب سے زیادہ اہم ہے۔ سیمی کان انڈیا کاروبار سے کاروباری تعاملات اور شراکت داریوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔’’

سیمی کان انڈیا 2024 صرف ایک تقریب نہیں ہے۔ یہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بننے کی طرف ہندوستان کی پرعزم پیش رفت کا عکاس ہے۔حکومت کی مضبوط پالیسیوں،بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ، ہندوستان عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اہم قدم اٹھا رہا ہے۔

تکمیلی تقریبات: الیکٹرونِکا اور پروڈکٹرونکا کی نمائش

سیمی کان انڈیا کے ساتھ مل کر ایک اسٹریٹجک الیکٹرونکا اور پروڈکٹرونکا ایونٹ ہے، جو الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ اور سیمی کنڈکٹرز کے درمیان تکمیلیت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ‘‘سیمی کنڈکٹر الیکٹرونکس ایکو سسٹم میں شامل ہوتے ہیں اور یہ ہم آہنگی دونوں صنعتوں کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔’’

سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے لیے ایک جامع نقطہ نظر

پریس بریفنگ میں انہوں نے عالمی سپلائی چینز کو متنوع بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا،یہ ایک سبق ہے ،جوکووڈ-19 وبائی امراض کے دوران پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ایک مضبوط اور جامع پالیسی فریم ورک کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان نے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے ہر زمرے کو سپورٹ کرنے کے لیے پالیسیاں تیار کی ہیں، جس میں نہ صرف فیبس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، بلکہ اس میں پیکیجنگ، ڈسپلے وائر، او ایس اے ٹیز، سینسر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام نے نمایاں رفتار دیکھی ہے، جس میں کئی اہم پروجیکٹوں کو منظوری حاصل ہورہی ہے۔ جناب ترپاٹھی نے کہا کہ‘‘مائکرون کے ساتھ ہمارا پہلا بڑا پروجیکٹ تقریباً 22,000 کروڑ روپے میں منظور کیا گیا تھا اور دھولیرا میں تائیوان کی پاورچِپ کے ساتھ ٹاٹا کا مشترکہ منصوبہ ایک اور روشن مثال ہے۔’’ فی الحال ایسی پانچ تجاویز ہیں، جن کی کل مشترکہ سرمایہ کاری 1.52 لاکھ کروڑ روپے کے قریب ہے۔

ہندوستان عالمی سیمی کنڈکٹر پاور ہاؤس بننے کے لیے تیار ہے

آج مشترکہ پریس بریفنگ میں سیمی کے صدر اور سی ای او اجیت منوچا نے عالمی سیمی کنڈکٹر پاور ہاؤس بننے میں ہندوستان کے منفرد فوائد پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈیزائن کی صلاحیت میں ہندوستان کی مضبوط بنیاد، ایک بڑے ٹیلنٹ پول اور عالمی معیار کے تعلیمی اداروں کی پشت پناہی کو سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں ملک کی کامیابی کے لیے اہم عوامل کے طور پر اُجاگر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کی حیثیت، بین الاقوامی قانون اور دانشورانہ املاک کے تحفظ کے لیے اس کے احترام کے ساتھ، سیمی کنڈکٹر صنعت کی خاطر کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔

‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘سیمی کان انڈیا 2024 اور سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹیو سربراہی اجلاس ہندوستان کی صلاحیتوں کو مزید استوار کرنے کے لیے بنیاد فراہم کرے گا، جو اسے عالمی سیمی کنڈکٹر کے منظر نامے میں ایک اہم مرکز بنائے گا۔’’

سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹیو سربراہی اجلاس

سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹیوسربراہی اجلاس بھی کل 10 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔سربراہی اجلاس سے پہلے سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹیو سربراہی اجلاس (10ستمبر)اور سیمی کان انڈیا 2024 تقریبات(11 ستمبر سے) اور اس کےبعد مشترکہ پریس بریفنگ میں بولتے ہوئے جناب آکاش ترپاٹھی، سی ای او آئی ایس ایم نے تبصرہ کیا:

‘‘ہم اپنے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو ترقی دینے کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور یہ بہت اہم ہے کہ ہم دوسرے ممالک کے تجربات سے سیکھیں۔ سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹیو سربراہی اجلاس ہمیں بہترین طریقوں پر بات چیت میں مشغول ہونے کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر کی صنعت کو فروغ دینے کے کرنے اور نہ کرنے کے کاموں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں ایک قابل اعتماد اور قابل بھروسہ شراکت دار کے طور پر رکھنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

سیمی کان انڈیا 2024ان مباحثوں کو ایک جامع ایجنڈے کے ساتھ مزید آگے بڑھائے گا، جس میں سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں شراکت داری، سرمایہ کاری اور اختراع کے مواقع شامل ہیں۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ا ک ۔ن ع(

U.No 10730

10.09.2024

 


(Release ID: 2053442) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada