پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 10 ستمبر 2024 کو پٹنہ، بہار میں ‘سماجی طور پر منصفانہ اور محفوظ پنچایتوں’ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کی صدارت کریں گے
پنچایتی راج کی مرکزی وزارت ، محکمہ پنچایتی راج، حکومت بہار کے تعاون سے 10 سے 12 ستمبر 2024 کے دوران پٹنہ میں ‘سماجی طور پر منصفانہ اور محفوظ پنچایتوں’ کے موضوع پر تین روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی
تین روزہ قومی ورکشاپ میں 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 800 سے زیادہ شرکاء کی شرکت متوقع ہے
Posted On:
08 SEP 2024 3:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ 10 ستمبر 2024 کو گیان بھون، سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر، پٹنہ، بہار میں سماجی طور پر منصفانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایتوں کے موضوع پر تین روزہ قومی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار 10 ستمبر 2024 کو سماجی طور پر منصفانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایتوں پر تین روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، بہار حکومت کے نائب وزرائے اعلیٰ، جناب سمرت چودھری اور جناب وجے کمار سنہا، بہار حکومت میں پنچایتی راج کے وزیر جناب کیدار پرساد گپتا، بہار حکومت میں وزیر دیہی ترقی شرون کمار، بہار حکومت میں سماجی بہبود کے جناب مدن ساہنی، سکریٹری، پ بہار حکومت میں نچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور چیف سکریٹری جناب امرت لال مینا بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) حکومت بہار کے پنچایتی راج محکمہ کے تعاون سے 10 تا 12 ستمبر 2024 کے دوران پٹنہ میں اس قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ 17اپنی مدد آپ گروپوں کو جمع کر کے پنچایتوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے کی وزارت کی پہل کا ایک حصہ ہے۔ مقامی اپنی مدد آپ گروپ کے 9 موضوعات میں جو نچلی سطح پر زیادہ متعلقہ ہیں۔ ورکشاپ "تھیم 7: سماجی طور پر منصفانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایتیں" پر مبنی ہے جو کہ مقامی اپنی مدد آپ گروپوں کے ان 9 موضوعات میں سے ایک ہے۔ ایل ایس ڈی جی کا یہ موضوع ایک گاؤں کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور سماج کے پسماندہ طبقات کی ذہنی، جسمانی اور معاشی بہبود پر زور دیا جاتا ہے۔
یہ ورکشاپ مختلف شراکت داروں کو اکٹھا کرے گی جو معاشرے کو زیادہ جامع، منصفانہ اور انصاف پسند اور سماجی تحفظ کے طریقہ کار میں تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھا جا سکے۔ ورکشاپ میں ملک بھر میں 800 سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے، جن میں پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے، مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر، ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر، پنچایتی راج ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، این جی اوز، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں شامل ہیں۔ تھیم 7 پر مثالی طریقوں کے ساتھ پنچایتیں: سماجی طور پر منصفانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایتوں کو بھی اس تین روزہ قومی ورکشاپ میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ ویڈیو فلم پریزنٹیشن کے ذریعے نچلی سطح پر سماجی تحفظ اور مساوات کو یقینی بنانے کے مختلف پہلوؤں میں اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کریں۔ مختلف اختراعی ماڈلز کے ذریعے پسماندہ گروہوں کی ذہنی، جسمانی اور معاشی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بہترین کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور این جی اوز بھی اپنے تجربات شیئر کریں گی۔ یہ ورکشاپ نہ صرف ای آرز کو اپنے کام پیش کرنے کے لیے قومی پلیٹ فارم فراہم کرے گی بلکہ دوسرے شرکاء کے لیے کراس لرننگ موقع کے طور پر بھی کام کرے گی اور پنچایتی راج اداروں کی صلاحیتوں کی تعمیر اور تربیت میں اضافہ کرے گی۔
گرام پنچایتوں کو آئینی طور پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایس سی ،ایس ٹی ز، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی)، بزرگ، خواتین، بچے، مصیبت زدہ تارکین وطن، مخنس افراد وغیرہ جیسے کمزور اور پسماندہ گروہوں کی بہبود کے لیے منصوبے تیار کریں اور اسکیموں کو نافذ کریں۔ فوڈ سکیورٹی کے لیے عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس ) کے تحت بنیادی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے میں گرام پنچایت کا کردار، بچوں اور خواتین کی غذائیت کی کمی کو کم کرنے جیسے موضوعات اور شرح اموات، بزرگوں کے لیے جسمانی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا، بچوں کے لیے تعلیم میں معاونت کو بہتر بنانا، خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام، دیہی معاش کی راہوں کو بہتر بنانا، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ) کے لیے خدمات کو بہتر بنانا، رہائش اور دیگر بنیادی خدمات تک رسائی میں اہم رہا ہے۔ ورکشاپ کے دوران پینشن سمیت تمام اہل افراد کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی اور مخنس افراد سمیت خصوصی زمرے کے لیے خدمات کی شمولیت اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پس منظر
اقوام متحدہ کے ذریعہ اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف یکم جنوری 2016 سے نافذ ہوئے۔ پنچایت راج کی وزارت نے اپنی مدد آپ گروپوں کے لیے موضوعاتی نقطہ نظر اپنایا ہے - یہ 'عالمی منصوبہ' کے حصول کے لیے 'مقامی کارروائی' کو یقینی بنانے کی ایک پہل ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد پی آر آئی ز کے ذریعے دیہی علاقوں میں ایس ڈی جی ز کو مقامی بنانا ہے، خاص طور پر گرام پنچایتوں کے 17 'اہداف' کو '9 تھیمز' میں شامل کر کے۔ مناسب پالیسی فیصلوں اور نظرثانی کی پیروی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) کی اصلاح کی گئی ہے۔ اصلاح شدہ آر جی ایس اے اسکیم کے تحت، پنچایتوں کے منتخب نمائندوں اور فنکشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بنیادی طور پر نو موضوعات پر ایس ڈی جی ز کو مقامی بنانے کی فراہمی کے لیے اہل بنایا گیا ہے، جو پنچایت کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔ گرام پنچایتوں کو اقتصادی ترقی اور سماجی انصاف کے لیے دیہی منصوبوں کی تیاری کا کام سونپا جاتا ہے۔ گرام سبھا میں، گرام پنچایتیں کمیونٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت کے ذریعے جامع منصوبہ بندی کے لیے مقامی اہداف اور قابل عمل نکات کا تصور کرتی ہیں۔ گرام پنچایت کو دیہی علاقوں میں ایس ڈی جی ز کے حصول کے لیے تھیمز کی اعادہ کرنے کے لیے گرام سبھا میں ایل ایس ڈی جی ز کے مختلف موضوعات پر عزم کرنا ہو تا ہے۔
پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے کے ایجنڈے کی پیروی میں، پنچایتی راج کی وزارت پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی ز) کے ذریعہ نو موضوعات پر مبنی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جی ز) کو مقامی بنانے پر پنچایتی راج کے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام محکموں، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی ادارے (ایس آر آئی ڈی اور پی آر ایس)، لائن وزارتوں/محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے قریبی تعاون سے مختلف مقامات پر موضوعاتی ورکشاپس/کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہی ہے۔ اب تک ایل ایس ڈی جی کے 8 موضوعات پر مشتمل چھ قومی ورکشاپس گزشتہ دو سالوں میں مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلے ہی منعقد ہو چکی ہیں۔
ایل ایس ڈی جی ز کا موثر اور بہتر نفاذ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب تصور اور اس کے عمل کو تین درجے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی ز) کے ذریعے صحیح طریقے سے سمجھا جائے، اس پر عمل کیا جائے تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔
سماجی طور پر انصاف اور سماجی طور پر محفوظ پنچایتوں کا وژن مساوی، جامع اور بااختیار دیہی برادریوں کی تشکیل ہے جہاں ہر فرد، ذات، جنس، عمر، یا سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر، حقوق، مواقع اور اقدامات سماجی تحفظ تک مساوی رسائی حاصل کرتا ہے۔ اس تھیم کے تحت پنچایتیں انصاف کو یقینی بنانےکے لئے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے تحریک کے طور پر کام کریں گی جہاں پسماندہ اور کمزور کمیونٹیز کو فعال طور پر مدد اور تحفظ حاصل ہو۔ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور روزگار جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو ترجیح دیتے ہوئے، اور پنشن، انشورنس، اور پبلک سیفٹی نیٹس جیسے سماجی تحفظ کے طریقہ کار کو مضبوط بنا کر، پنچایتیں سماجی تفاوت کو ختم کرنے اور سب کے لیے پائیدار معاش کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گی۔ مقصد شرکت کی ثقافت کو فروغ دینا ہے، جہاں کمیونٹی کے اراکین کو اپنے خدشات کا اظہار کرنے اور فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔
مربوط سماجی انصاف کے فریم ورک اور نچلی سطح کی گورننس کے ذریعے، یہ پنچایتیں لچکدار، جامع اور سماجی طور پر محفوظ کمیونٹیز کی تعمیر کریں گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کے حصول میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔
گرام پنچایتوں کو بنیادی ضروریات، جیسے پنشن، عوامی خوراک کی تقسیم تک رسائی، رہائش، پانی، اور مشکل حالات میں مدد کے ذریعے سماجی طور پر منصفانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایتوں میں خود کو تبدیل کرنے کا تصور کرنا ہوگا، جو کہ لوگوں اور خاندانوں کے لیے فلاحی پروگراموں جیسے متعدد سماجی تحفظ کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ سماجی تحفظ کا ایک اہم جزو، حفاظت کسی کی جسمانی، جذباتی اور مالی بہبود کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ، گرام پنچایتیں تمام گاؤں ، بچوں، خواتین، بزرگوں، پسماندہ اور پچھڑی کمیونٹیز کو بنیادی، جامع اور معیاری خدمات فراہم کرنے کو بھی یقینی بنائیں گی۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10676)
(Release ID: 2052980)
Visitor Counter : 60