ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے وزیر مملکت جناب وی سومنا کل بنگلورو میں ریل منصوبوں اور بنگلورو مضافاتی ریل پروجیکٹ کا معائنہ کریں گے اور جائزہ لیں گے

Posted On: 08 SEP 2024 3:15PM by PIB Delhi

ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی سومنا بنگلورو میں اہم ریل اقدامات اور بی ایس آر بی منصوبوں کا جامع معائنہ کریں گے اور جائزہ لیں گے۔

1. وزیر مملکت برائے ریلوے یلہنکا، بنگلورو میں ریل وہیل فیکٹری (آر ڈبلیو ایف) کے معائنہ اور جائزہ کی نگرانی کریں گے۔ دورے کے دوران، جناب سومنا فیکٹری کے آپریشن اور ضروری ریل اجزا کی پیداوار میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

2. جناب سومنا کمیٹی روم نمبر 313، ودھانا سودھا، بنگلورو میں بنگلورو مضافاتی ریل پروجیکٹ پر ایک تنقیدی جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ کا مشترکہ طور پر ڈاکٹر ایم بی پاٹل، وزیر برائے تجارت و صنعت اور بنیادی ڈھانچہ، حکومت کرناٹک، بنگلورو مضافاتی ریل پروجیکٹ (بی ایس آر پی) اور بنگلورو میں ریلوے پروجیکٹوں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے۔

میٹنگ کا مقصد پروجیکٹ کی ٹائم لائن، ترقی کے سنگ میل، اور مضافاتی ریل نیٹ ورک کی کارکردگی اور رسائی کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10674


(Release ID: 2052970) Visitor Counter : 52