وزارت دفاع
ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف سہ فریقی خدمات کے سینیئر افسران کے لیے پہلا مشترکہ آپریشنل جائزہ اور تشخیص (سی او آر ای) پروگرام منعقد کرے گا
Posted On:
08 SEP 2024 2:07PM by PIB Delhi
پہلی بار ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ٌایچ کیو آئی ڈی ایس) 09 سے 13 ستمبر 24 تک یو ایس آئی نئی دہلی میں سہ فریقی خدمات کے سینیئر افسران کے لیے ایک مشترکہ آپریشنل جائزہ اور تشخیص (سی او آر ای) پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ پانچ روزہ ڈیولپمنٹ کم اورینٹیشن پروگرام، تینوں سروسز کے میجر جنرل اور اس کے مساوی افسران کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے افسران کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کمبائنڈ آپریشنل ریویو اینڈ اورینٹیشن (سی او آر ای) پروگرام کا تصور ہندوستانی مسلح افواج کے سینیئر افسران کو مستقبل کی قیادت کے کرداروں کے لیے تیار کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں مہارت پیدا کر کے، مناسب اندازے لگانا، اور مستقبل کے خطرات، چیلنجوں اور تنازعات کے لیے تیاری کرنا شامل ہے۔ مستقبل کی جنگوں کے مؤثر انعقاد کا انحصار تین اہم عناصر پر ہوگا: فوجی رہنما، جنگجو (انسان-مشین انٹرفیس) اور معاون عملہ۔ ہندوستانی مسلح افواج تصورات اور انوینٹری دونوں لحاظ سے جدید کاری کی طرف متحرک قدم اٹھا رہی ہیں۔ لہٰذا، مستقبل کے سینیئر عسکری رہنماؤں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی حرکیات اور مستقبل کے جنگی منظرناموں کے ساتھ ہم آہنگ رہیں جن میں خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجی اور پیشرفت کے ذریعے جامع فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔
سی او آر ای پروگرام کا مقصد مختلف خدمات کے درمیان اشتراک اور انضمام کو فروغ دینا اور آپریشنل ماحول کی تفصیلی تفہیم پیدا کرنے کے لیے مختلف خدمات کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔ یہ پروگرام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 30 ممتاز مقررین اور موضوع کے ماہرین کے پینل مباحثوں اور لیکچر پر مشتمل ہوگا، جو ہر دن ایک منفرد تھیم پر مبنی ہوں گے۔ جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت، عالمگیریت اور باہمی ربط، دنیا میں حالیہ جاری تنازعات سے اسباق، غیر حرکیاتی جنگ کے اثرات، سائبر اور انفارمیشن وارفیئر، اور مصنوعی ذہانت اور فوج میں خود مختار نظام کو اپنانا کچھ ایسے موضوعات ہیں جن پر بات کی جائے گی۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 10672
(Release ID: 2052949)
Visitor Counter : 57