ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل نے لداخ میں واقع ہاٹ اسپرنگز  میموریل میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش  کیا


جناب یادو نے اس یاترا کو اُن 1011 بہادر آر پی ایف اہلکاروں کے نام وقف کیا جو 1958 سے اپنی زندگیاں قربان کر چکے ہیں

جناب منوج یادو وفد کی قیادت کرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کے اولین ڈائرکٹر جنرل بن گئے ہیں

Posted On: 07 SEP 2024 4:42PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائرکٹر جنرل جناب منوج یادو نے 3 ستمبر 2024 کو 28 رکنی وفد کے ساتھ لداخ میں ہاٹ اسپرنگ میموریل میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دورے کا مقصد بہادر افسران، اور آئی ٹی بی پی، آئی ٹی بی ایف اور بھارتی بری فوج کے سپاہیوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا تھا جو ازحد مشکل حالات میں ایل اے سی پر باز کی طرح چوکسی کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016SRB.jpg

جناب یادو نے مختلف ریاستی پولیس اور مرکزی مسلح پولیس فورس(سی اے پی ایف) کی نمائندگی کرنے والے پولیس افسران کے 28 اراکین پر مشتمل وفد کی قیادت کی ، ان کے ساتھ تلنگانہ پولیس کے ڈی آئی جی جناب این پرکاش ریڈی بھی تھے جو گروپ کے ڈپٹی لیڈر تھے۔ جناب راجہ بانتھیا ڈی سی پی / ای او ڈبلیو نے پولیس وفد کے ایک رکن کے طور پر دہلی پولیس کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025D0K.jpg

یہ میموریل بھارتی پولیس فورسز کے لیے ایک مقدس مقام رہا ہے جہاں ہر سال، دس سی آر پی ایف افسران/اہلکاروں کی قربانی کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے 21 اکتوبر 1959 کو قوم کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ تقریب جس کا آغاز 1960 کی یاد کی علامت کے طور پر، پورے ملک میں خدمات انجام دینے والے اور ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کے لیے ایک انتہائی قابل احترام روایت بنی ہوئی ہے۔ یہ مقام مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) کے قریب سطح سمندر سے 15,400 فٹ کی بلندی پر اونچائی پر ناہموار اور ناگوار علاقے میں واقع ہے۔

پولیس وفد کو 86 سالہ معمر اور باحیات لیجنڈ اور گشت کرنے والی پارٹی کے رکن جناب سونم دورجے سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا جو 21 اکتوبر 1959 کے خوفناک واقعے کے دوران چینی فوجیوں کے خلاف بہادری سے کھڑے ہوئے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی ہمت اور شجاعت تاریخ کا ایک متاثر کن باب بنی ہوئی ہے۔

اس سال کی یاترا ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ شری منوج یادو وفد کی قیادت کرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کے پہلے ڈی جی بنے۔ مختلف فورسز کے پولیس افسران کی ایک ٹیم کے ساتھ ان کی شرکت، ہندوستان کی مختلف پولیس فورسز کے درمیان اتحاد، طاقت اور اشتراک کو تقویت دیتی ہے۔

اس یاترا کو ریلوے پروٹیکشن فورس کے 1011 بہادر اہلکاروں کے نام وقف کرتے ہوئے جنہوں نے 1958 میں فورس کے قیام کے بعد سے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ڈی جی آر پی ایف نے فرض، بہادری اور قربانی کے جذبے سے آر پی ایف کے عزم کا اعادہ کیا جس کی مثال 1959  کے بہادروں سپاہیوں نے پیش کی ہے، جن کی یادیں پولیس کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہیں گی۔

شری منوج یادو کا دورہ اور اس پروقار تقریب میں ان کی شرکت قانون نافذ کرنے والے کمیونٹی کے تمام ارکان کے لیے باعث تحریک ہے۔ یہ پولیس افسران کی قوم کی خدمت میں دی گئی قربانیوں کی ایک پُرجوش یاد دہانی ہے اور فرض، بہادری اور عزم کے پائیدار جذبے کو تقویت دیتی ہے جو ہندوستانی پولیس برادری کی تعریف پیش کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10662


(Release ID: 2052818) Visitor Counter : 47