زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمے نے خریف 2024 کے سیزن میں دالوں کی پیداوار کے منظرنامے  کو لے کر شراکت داروں کی اپنی نوعیت کی اولین مشاورت  کا آغاز کیا

Posted On: 06 SEP 2024 5:59PM by PIB Delhi

محترمہ سُبھا ٹھاکر، ایڈشنل سکریٹری کے زیر صدارت زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمے (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے آج کرشی بھون، واقع نئی دہلی میں شراکت داروں کی مشاورت کا آغاز کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی اولین مشاورت ہے جسے خریف 2024 سیزن کے لیے اولین پیشگی تخمینوں کے اجراء سے قبل منعقد کیا گیا ہے، یہ اجراء اکتوبر 2024 میں ہونا طے پایا ہے۔ کلیدی شراکت جن میں انڈیا پلسز اینڈ گرینز ایسو سی ایشن (آئی پی جی اے)، دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پلسز ریسرچ (آئی آئی پی آر)، محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے)، سم اُنّتی، ایگری بازار، اور ایگری واچ شامل ہیں، اس مشاورت کے دوران فعال طور پر موجود رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZW4L.jpg

اس مشاورت کا بنیادی مقصد خریف 2024 کے سیزن کے لیے دالوں کی موجودہ پیداوار کے نقطہ نظر کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز سے اہم بصیرت اور ابتدائی جائزے حاصل کرنا تھا۔ یہ تعاون پہلے پیشگی تخمینہ لگانے کے لیے لازمی ہوں گی۔ میٹنگ کے دوران، شرکاء نے فصلوں کی حالت کی تشخیص اور تخمینہ لگانے کے طریقہ کار سمیت متعدد مسائل پر قابل قدر مہارت کا اشتراک کیا۔ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی زمینی سطح کی رپورٹس کے مطابق، آئندہ سیزن کے لیے تور اور مونگ کی پیداوار کا منظرنامہ امید افزا ہے۔

یہ مشاورتی میٹنگ تمام تر شراکت داروں کے ذریعہ امدادِ باہمی کے سلسلے کو جاری رکھے جانے اور وزارت و صنعتی ماہرین کے درمیان باقاعدگی کے ساتھ اطلاعات کے باہم تبادلے کی اہمیت کے ازسر نو اعادے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ تعاون پر مبنی نقطہ نظر فصلوں کے تخمینوں کی درستگی میں اضافے اور زرعی شعبے میں بروقت مداخلت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ یہ پہل قدمی فصل کی پیداوار کے تخمینوں میں بہتر درستگی کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10642


(Release ID: 2052659)
Read this release in: English , Hindi , Tamil