شہری ہوابازی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے مزید 9 ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا سہولت کا آغاز کیا
ڈیجی یاترا سہولت کا آغاز بھوبنیشور، کوئمبٹور، ڈابولم (گوا)، اندور، باگڈوگرا، رانچی، پٹنہ، رائے پور، اور وشاکھاپٹنم میں کیا گیا
ڈیجی یاترا سہولت سے آراستہ ہوئی اڈوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24 ہوئی
55 لاکھ یوزرس نے ڈیجی یاتر ایپ ڈاؤن لوڈ کی؛ 3 کروڑ مسافرین ڈیجی یاترا کا استعمال کر چکے ہیں
Posted On:
06 SEP 2024 5:57PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے آج وشاکھاپٹنم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 9 ہوائی اڈوں کے لیے ڈیجی یاترا سہولت کا آغاز کیا اور اے اے آئی کے دیگر 8ہوائی اڈوں بالخصوص ڈوبالم، اندور، باگ ڈوگرا، رانچی، پٹنہ، رائے پور، اور بھوبنیشور ہوائی اڈوں کے لیے اس سہولت کا ورچووَل طریقے سے آغاز کیا۔
سہولت کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران، ہوابازی کے وزیر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ ڈیجی یاترا مختلف دستاویزات جیسے ہوائی اڈے پر بھیڑ بھاڑ سے گزرتے ہوئے بورڈنگ پاس، شناخت کارڈس، لگیج ٹیگز ، کی انتظام کاری کے بوجھل کام کو آسان بناتا ہے۔ ایک مسافر کے لیے ہوائی ڈے میں داخل ہونے کا وقت مینووَل پروسیس میں اوسط 15 سیکنڈ سے گھٹ کر 5 سیکنڈ رہ گیا ہے۔ 55 لاکھ سے زائد استعمال کنندگان پہلے ہی ایپ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، اور 3 کروڑ سے زائد مسافرین سفر کے لیے ڈیجی یاترا سہولت کا استعمال کر چکے ہیں۔
آغاز میں تین ہوائی اڈوں یعنی نئی دہلی، وارانسی اور بنگلورو پر یکم دسمبر 2022 کو اولین ڈیجی یاترا سہولت کے آغاز سے لے کر اب تک، ڈیجی یاترا سہولت سے آراستہ ہوائی اڈوں کی مجموعی تعداد 24 ہو جائے گی جن میں آج کے 9 ہوائی اڈے بھی شامل ہیں جہاں یہ سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے ڈیجی یاترا کے تعارف کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ " کووِڈ19 وبائی مرض کے دوران، جب جسمانی رابطے کو کم سے کم کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی تھی ایسے میں اس سہولت کے متعارف کرانے کا وقت بالکل صحیح تھا۔ ڈیجی یاترا نے کلیدی طور پر رابطے اور کاغذ سے مبرا پروسیسنگ کی پیشکش کی۔ اپنے آغاز سے لے کر، اس نظام نے ہوائی اڈوں پر روزانہ کاغذ کے ہزاروں اوراق کی کفایت کرنے میں مدد فراہم کی اور ہوابازی شعبے میں پائیدار ترقی کے ہمارے وسیع تر ہدف کی حمایت کی۔
ڈیٹا کی حفاظت کے معاملے پر، جناب نائیڈو نے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، "لوک سبھا میں بھی، میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ڈیجی یاترا مضبوط ڈیٹا سیکورٹی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ آج بھی میں بالکل واضح طور پر یہ کہوں گا کہ مسافروں کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) کا کوئی سینٹرل اسٹوریج نہیں ہے۔ تمام مسافرین کا ڈیٹا محفوظ رکھا جاتا ہے اور اسے ان کے اسمارٹ فونوں میں محفوظ طریقے سے اسٹور کیا جاتا، اس ڈیٹا کو صرف اصل ہوائی اڈے کے ساتھ عارضی طور پر ساجھا کیا جاتا ہے، اور مسافر کی رخصتی کے 24 گھنٹوں کے اندر اس ڈیٹا کو ضائع کر دیا جاتا ہے۔ ہمارے لیے ہر ایک مسافر کی رازداری ازحد اہمیت کی حامل ہے، اور شہری ہوابازی کی وزارت اس سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔‘‘
ڈیجی یاترا سہولت چہرے کی شناخت ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی) کی بنیاد پر ہوائی اڈوں پر بغیر کسی رابطہ، بغیر رابطے اور کاغذ کے بغیر بورڈنگ کے ساتھ مسافروں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے حکومت کا ایک تبدیلی کا ڈیجیٹل اقدام ہے۔ یہ مسافروں کو اپنی شناخت اور سفری تفصیلات کی توثیق کرنے کے لیے چہرے کی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے کاغذ کے بغیر اور کانٹیکٹ لیس پروسیسنگ کے ذریعے ہوائی اڈوں پر مختلف چیک پوائنٹس سے گزرنے میں مدد کرتی ہے۔
جناب مرلی دھر موہول، شہری ہوابازی اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر مملکت اور مرکزی شہری ہوابازی کے سکریٹری، جناب وملنمانگ والنام نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اس تقریب میں شرکت کی۔ جناب ایم سریش، چیئرمین، اے اے آئی، شری بھارت متوکملی، لوک سبھا کے رکن، اور جناب پی جی وی آر نائیڈو (گانا بابو)، آندھرا پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے رکن، جناب پی کے ٹھاکر، ڈی ڈی جی، ایم او سی اے اور ایم او سی اے اور اے اے آئی کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:10641
(Release ID: 2052651)
Visitor Counter : 45