زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے تلنگانہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا، لوگوں اور کسانوں سے ملاقات کی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سیلاب کی صورتحال کے تئیں بہت حساس ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پوری حساسیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں: جناب شیوراج سنگھ چوہان

 جناب  چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں، ریاستی حکومت پوری صلاحیت اور حساسیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت انہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی:  جنا ب  شیوراج سنگھ چوہان

ایس ڈی آر ایف کی 3,448 کروڑ روپے کی فوری امداد فراہم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے جس میں مرکز کا حصہ بھی شامل ہے: جناب  چوہان

Posted On: 06 SEP 2024 5:48PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب  شیوراج سنگھ چوہان آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جناب چوہان نے آج پہلے آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں گناورم اسمبلی حلقہ کے کیسرپلی کا دورہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔ وزیر موصوف نے تلنگانہ کے میناوالو، پیداگوپاورم، مانور، کٹلیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فصلوں کے نقصان کا فضائی سروے کیا اور کھمم اور مننیرو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ مرکزی وزیر نے کھمم میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب چوہان نے کہا کہ ہم فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم مل کر کام کریں گے اور مرکزی حکومت عوام کو اس بحران سے نکالے گی۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کسانوں کو ہر بحران سے نکالیں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ کے کھمم ضلع میں کسانوں سے ان کے نقصانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ایک کسان سیلاب میں اپنی فصلوں کے نقصان کے بارے میں بتا رہا تھا، تب وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے اسے بلایا اور گلے لگایا، اس کے آنسو پونچھے اور حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے آپ کا درد سمجھنے کے لیے بھیجا ہے، آپ نے اپنی فصلیں ضائع کر دی ہیں، لیکن وہ آپ کو اپنی جان نہیں کھونے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک کسان خاندان سے ہوں، میں اپنے کسان بھائی کا درد محسوس کرسکتا ہوں، لیکن یہ درد، یہ آنسو نہیں رہیں گے، ہم مناسب معاوضہ دیں گے۔ کسان نے مرکزی وزیر سے کہا کہ آپ نے مدھیہ پردیش میں کسانوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اب ہمارا خیال رکھیں۔ جس کے بعد  جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ سب سے پہلے ہم فصل کے نقصان کا جائزہ لیں گے اور جلد ہی مناسب معاوضہ فراہم کریں گے۔ ہم بینکوں سے کہیں گے کہ بحران کے وقت کسانوں سے قرض کی وصولی نہ کریں۔ اگلی فصل کے لیے کھاد اور بیج کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران بے مثال ہے، وزیر اعظم نریندر مودی حساس ہیں، ہم کسانوں کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

جناب چوہان نے کہا کہ آج انہوں نے کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا اور ان کے نقصانات کے بارے میں دریافت کیا۔ کسانوں کی پوری فصلیں‘ کیلا‘ ہلدی اور سبزیاں تباہ ہو چکی ہیں۔ اس علاقے میں کسان بڑے پیمانے پر باغبانی کرتے ہیں اور ایسے کسان بھی ہیں جو لیز پر کاشتکاری کرتے ہیں، لیز پر کاشتکاری کرنے پر کسانوں کو فصل کا بڑا حصہ یا رقم دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے اپنا پیسہ لگایا ہے اور فصل پوری طرح تباہ ہو گئی ہے، لیکن ہم کسانوں کو یہ بتانے آئے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ریاست کے وزیر اعلیٰ حساسیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر  جناب  شیوراج سنگھ نے چار ترجیحات درج کیں اور کہا - پہلی - ابتدائی طور پر کسانوں کی مدد کرنا، دوسرا - انتظامات کرنا تاکہ وہ فصل انشورنس اسکیم کا فائدہ حاصل کرسکیں، تیسرا - ایسے کسانوں کے لیے انتظامات کرنا جو زمین لیز پر لے کر کام کرتے ہیں اور چوتھا - کسان اگلی فصل کیسے لے سکتے ہیں، یہ مسائل ہمارے سامنے ہیں، لیکن چیف منسٹر جناب  چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ان مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔

 جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بہت حساس ہیں اور ریاست کے وزیر اعلیٰ  جناب چندرا بابو نائیڈو بھی فکر مند ہیں۔  جناب  چوہان نے کہا کہ میں نے چندرا بابو نائیڈو کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہوا ہے، لیکن چیف منسٹر  جناب  چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ریاستی حکومت پوری اہلیت اور حساسیت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور مرکزی حکومت انہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ فی الحال ایس ڈی آر ایف کے  3,448 کروڑ، روپے کی فوری امداد فراہم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔  جس میں مرکز  کا حصہ بھی شامل ہے۔ فوری امداد فراہم کرنے کے بعد حکومت سوچے گی کہ کسانوں کو اگلی فصل کے لیے کھاد اور بیج کیسے ملے گا۔ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

**********

ش ح۔ا ک۔ رض

U:10637



(Release ID: 2052624) Visitor Counter : 13


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu