کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایک حقیقی معقول سنگل ونڈو ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کی  کلید ہے: مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے ریاستوں کے صنعت و تجارت کے وزراء کی کانفرنس ’ اُدیوگ سماگم‘ کی صدارت کی

جناب گوئل نے کاروبار میں اصلاحات کے ایکشن پلان کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مبارکباد دی

صحت مند مقابلہ اور تعاون ملک کی ترقی کی کلید ہے: جناب پیوش گوئل

ریاستوں میں صنعتوں  کے لئے منظوری وقت کی پابند اور آسان ہونی چاہیے: جناب گوئل

مرکز اور ریاستیں تمام شعبوں میں مل کر کام کر سکتی ہیں اور روزگار کے زیادہ مواقع کی طرف بڑھ سکتی ہیں: جناب گوئل

ہر ریاست کو دوسری ریاستوں کی صنعت کی پالیسیوں کا مطالعہ کرنا چاہئے اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے: جناب گوئل

Posted On: 05 SEP 2024 4:32PM by PIB Delhi

 کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ایک حقیقی معقول سنگل ونڈو ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کی  کلید ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات آج دہلی کے یشوبومی، دوارکا میں ریاستوں کے صنعت و تجارت کے وزراء کی ایک کانفرنس ’ اُدیوگ سماگم‘ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے صنعت یا کاروبار کے لئے   منظوریوں اور سہولیات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آتے ہیں تو یہ ہر ریاست میں عالمی سرمایہ کاری  کو راغب کیا جاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015XRJ.jpg

جناب گوئل نے کہا کہ ریاستوں میں صنعتوں کو منظوری وقت کے پابند اور آسان ہونی چاہیے۔ ہم ایک ایسے نظام کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں جس کے تحت لوگوں کو منظوریوں اور تعمیل کے لیے سرکاری دفاتر میں آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستیں تمام شعبوں میں مل کر کام کر سکتی ہیں اور روزگار کے زیادہ مواقع کی طرف بڑھ سکتی ہیں۔

بزنس ریفارمز ایکشن پلان (بی آر اے پی) کے تحت سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب گوئل نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شاندار کام کو تسلیم کیا۔ کیرالہ، آندھرا پردیش، اور گجرات جیسی ریاستوں کو عمل کو ہموار کرنے اور کاروباروں اور شہریوں کو یکساں طور پر موثر خدمات فراہم کرنے میں ان کی نمایاں اصلاحات پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیر موصوف نے اپنے خطاب کے دوران اس بات کو اجاگر کیا کہ بہت سی ریاستوں نے اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کیا ہے اور کہا کہ صحت مند مقابلہ اور تعاون ملک کی ترقی کی کلید ہے۔ اڑیسہ نے اپنے کانوں کے شعبے میں اصلاحات کی ہیں، یوپی نے سرمایہ کاری کو فروغ دینا شروع کر دیا ہے، مہاراشٹربنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر ایف ڈی آئی کو راغب کر رہا ہے، سکم نامیاتی کاشتکاری کو اہمیت دے رہا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہر ریاست کو دوسری ریاستوں کی صنعت کی پالیسیوں کا مطالعہ کرنا چاہئے اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان دیگر ریاستوں کو اپنی پالیسیوں کو بہتر بنانے کے طریقے سکھا سکتا ہے تاکہ خود کو سیاحت کے لیے زیادہ پرکشش بنایا جا سکے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو دنیا کے لیے سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر فروغ دینے اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے برابری کا میدان بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری مختلف ریاستوں میں جا رہی ہے اور ان میں سے ہر ایک ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کی ہماری کوششوں سے فائدہ مند ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028C7H.jpg

سرمایہ کاری اور داخلی تجارت کے فروغ کے لیے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کامیابی کے ساتھ ’اُدیوگ سماگم‘ کی میزبانی کی۔ اس تاریخی کانفرنس میں صنعت و تجارت کے وزراء، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیداروں اور معزز مہمانوں کو ایک ساتھ لایا گیا تاکہ صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے اور ملک بھر میں کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے پر غور کیا جا سکے۔

تقریب کا ایک اہم لمحہ جناب پیوش گوئل کے ذریعہ ریگولیٹری کمپلائنس برڈن (آر سی بی) کتابچے کا اجراء تھا۔ یہ کتابچہ کاروباری کارروائیوں میں رکاوٹ بننے والے فرسودہ ضوابط کو آسان بنانے، ڈیجیٹلائز کرنے اور ختم کرنے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری اداروں اور شہریوں سے متعلق 42,000 سے زیادہ تعمیل کو کم کیا گیا ہے، جس میں 3,800 سے زائد دفعات کو مجرمانہ قرار دینا اور غیرضروری قوانین کا خاتمہ شامل ہے۔ آر سی بی کتابچہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔

دن بھر جاری رہنے والی اس کانفرنس میں 16 ریاستوں کے صنعت و تجارت کے وزراء اور دیگر ریاستوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

************

ش ح۔ ا م    ۔ م  ص

 (U:   10593 )




(Release ID: 2052267) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil