کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اپیڈا  نے ممبئی سے میلبورن تک ہندوستانی انار کی پہلی کھیپ کے لئے سہولت فراہم کی

Posted On: 05 SEP 2024 3:13PM by PIB Delhi

ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) نے 31 اگست 2024 کو ممبئی سے آسٹریلیا کے میلبورن تک ہندوستانی انار کی پہلی کھیپ کے لئے سہولت فراہم کی۔

یہ کامیاب برآمد نہ صرف عالمی  معیارات کو پورا کرنے میں ہندوستان کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ آمدنی کے نئے سلسلے کھول کر ہندوستانی کسانوں کو ایک اہم فروغ بھی فراہم کرتی ہے۔اس  کھیپ کو میلبورن میں کامیابی کے ساتھ کلیئر کیا گیا تھا اور اسے فائن فوڈ آسٹریلیا 2024 میں اپیڈا انڈیا پویلین میں دکھایا گیا تھا، جس سے ہندوستانی اناروں کی عالمی اپیل کو مزید اجاگر کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا نے 2020 میں ہندوستانی انار کو منڈی تک رسائی دی، جس سے ہندوستانی کسانوں کے لیے ایک نئی اور منافع بخش منڈی میں جانے کی راہ ہموار ہوئی۔ آسٹریلیا کو انار کی برآمد کے لیے ورک پلان اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) پر فروری 2024 میں دستخط کیے گئے تھے، جس سے برآمدی عمل کو مزید ہموار کیا گیا تھا۔

ہندوستان، باغبانی کی فصلوں کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیو ہے اور یہاں مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، راجستھان اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں انار کی بہت زیادہ  پیداوار  ہوتی ہے۔ اپیڈا نے خاص طور پر انار کے لیے ایکسپورٹ پروموشن فورم (ای پی ایف) قائم کیا ہے، جس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور سپلائی چین کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ ان ای پی ایف فورمز میں کامرس کا محکمہ ، زراعت محکمہ، ریاستی حکومتیں، نیشنل ریفرل لیبارٹریز اور سرکردہ دس بڑے برآمد کار شامل ہیں، جو انار کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو یقینی بناتے ہیں۔

مالی سال 2023-24 میں، ہندوستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بنگلہ دیش، نیپال، نیدرلینڈ، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، بحرین اور عمان سمیت منڈیوں میں 69.08 ملین امریکی ڈالر مالیت کے 72,011 میٹرک ٹن انار برآمد کیے ہیں۔

تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے اپیڈا کا عزم، ان کی  جلد خراب ہونے کی نوعیت کے باوجود، ان کے سمندری پروٹوکول کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے تاکہ طویل فاصلے کے مقامات پر برآمد کرتے وقت مصنوعات کی خصوصیات کو برقرار رکھا جا سکے۔ یہ قدم نہ صرف عالمی منڈیوں میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے بلکہ پائیدار برآمدی مواقع پیدا کرکے ہندوستانی کسانوں کی براہ راست مدد کرتا ہے۔

یہ کھیپ میسرز کے بی ایکسپورٹس کے ذریعے بھیجی گئی تھی جو کہ ممبئی سے پھلوں اور سبزیوں کا ایک سرکردہ برآمد کاراور اپیڈا میں رجسٹرڈ  ایک برآمد کار ہے۔ اس کھیپ میں موجود انار براہ راست میسرز کے بی ایکسپورٹس کے کھیتوں سے حاصل کیے گئے تھے۔ اس طرح اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس برآمد کے فوائد نچلی سطح پر ہندوستانی کسانوں تک پہنچیں۔ ان اناروں کو احمد نگر میں ان کے آسٹریلیا سے منظور شدہ پیک ہاؤس میں احتیاط سے پیک کیا گیا تھا، اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ بین الاقوامی منڈیوں کے لیے درکار سخت  معیار پر پورا اترتے ہیں۔ 1.1 میٹرک ٹن (ایم ٹی) وزنی کھیپ 336 بکسوں پر مشتمل تھی (ہر ایک کا وزن 3.5 کلوگرام)۔ متفقہ ورک پلان کے مطابق، نوی ممبئی کے واشی میں ایم ایس اے ایم بی آئی ایف سی میں اس کا ضروری شعاع ریزی کا ٹریٹمنٹ کرایا گیا۔

اپیڈا حکومت ہند کی کامرس و صنعت کی  وزارت  کے تحت کام کرنے والا  ایک قانونی ادارہ ہے اور ہندوستانی زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ ان کی کوششوں میں مختلف ممالک میں بی 2 بی نمائشوں کا انعقاد، نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش اور قدرتی، نامیاتی اور جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگ شدہ زرعی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر کام کرنا شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 10588

                          


(Release ID: 2052264) Visitor Counter : 53


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi