وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون پر مشترکہ کمیٹی کی چھٹی میٹنگ کی

Posted On: 05 SEP 2024 2:31PM by PIB Delhi

ہندوستان اورسعودی عرب نے 4 ستمبر 2024 کو ریاض، سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی(جے سی ڈی سی) کی میٹنگ کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ دونوں ممالک نے دیرینہ اور کثیر جہتی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فوجی، تربیت، دفاعی صنعت، تحقیق و ترقی وغیرہ جیسے شعبوں میں مصروفیت اور تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان خوشگواراور دوستانہ تعلقات ہیں، جن کی بنیاد صدیوں پرانے اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات پر ہیں۔ دفاعی تعاون پر مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی دفاعی تعاون کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے کے تحت ایک ادارہ جاتی طریقہ کار ہے۔

جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد کی قیادت میں ہندوستانی وفد میں وزارت دفاع کے افسران شامل تھے۔ اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے وفد کے میجر جنرل سلمان بن عوض الحربی نے کی۔

*************

(ش ح ۔ ا ک ۔ن ع(

U.No 10580


(Release ID: 2052180) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil