وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 بھارتی بحریہ اور جنوبی افریقہ کی  بحریہ نے آبدوز بچاؤ کاری میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے  تنفیذی  معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 04 SEP 2024 5:00PM by PIB Delhi

دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل  طے کرتے ہوئے   بھارتی  بحریہ اور جنوبی افریقہ کی بحریہ نے ایک تنفیذی    معاہدے (آئی اے ) پر دستخط کیے ہیں جو مصیبت یا حادثے کے وقت جنوبی افریقی بحریہ کے آبدوز کے عملے کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ اس معاہدے پر بھارتی بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اور جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل مونڈے لوبیس نے دستخط کیے۔ تنفیذی  معاہدہ سمندری  سکیورٹی اور باہمی تعاون کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، بھارتی  بحریہ ضرورت پڑنے پر گہرے سمندر میں بچاؤ کاری کرنے والی آبدوز وہیکل  (ڈی ایس آر وی) کی تعیناتی کے ذریعے مدد فراہم کرے گی، جس سے دونوں ملکوں کی  بحریہ کے درمیان باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا ۔ یہ شراکت داری بھارت  اور جنوبی افریقہ کے درمیان دیرینہ بحری تعلقات کو تقویت  فراہم کرتی  ہے۔

 

************

ش ح۔ف خ

 (U: 10542)


(Release ID: 2051872) Visitor Counter : 62