وزارت دفاع
ہِم-ڈرون-اے-تھون-2 اور ہِم ٹیک-2024کی تمہیدی تقریب: اعلیٰ بلندی والے علاقوں میں ڈرون کے مظاہرے کے لیے کورس کی ترتیب
Posted On:
04 SEP 2024 3:09PM by PIB Delhi
بھارتی فوج نے دو تاریخی تقریبات کی نقاب کشائی کی۔‘ہِم –ڈرون-اے-تھون 2’اور‘ہِم ٹیک-2024’ جیسے تاریخی واقعات اونچائی والے علاقوں میں آپریشنز کے لیے فوجی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی خاطر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ہندوستانی ڈرون انڈسٹری کو اونچائی والے علاقوں کے لیے اپنے ڈرون حل کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والے ایک موقع کے طور پر تصور کیا گیا ‘ہِم –ڈرون-اے-تھون 2’ لیہہ کے قریب واری لا میں 17-18ستمبر 2024 کو منعقد ہوگا۔ ‘ہِم ٹیک-2024’ کی طرف سے 20-21 ستمبر 2024 کو، ایک تقریب کا تصور کیا گیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ بلندی والے علاقوں کے لیے فوجی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ٹیکنالوجی، نظریات اور اختراعات کی ترقی، شمولیت اور کراس پولینیشن کے لیے نئی راہوں پر بحث، مظاہرہ اور دریافت کرنا ہے۔
آرمی ڈیزائن بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل سی ایس مان نے روشنی ڈالی کہ ہندوستانی فوج سیاچن گلیشیر کی برفیلی بلندیوں سے لے کر ناہموار ہمالیائی علاقوں تک تعینات ہے جہاں اس کے فوجیوں کو روزانہ غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈرون آپریشنز کے تعلق سے غیر معمولی ماحول کے سبب میں اٹھان میں کمی اور انجن کی کارکردگی میں کمی واقع ہوتی ہے جو کہ انتہائی سرد درجہ حرارت اور تیز ہوا کی رفتار سے مزید بڑھ جاتی ہے۔ یہ حالات ہندوستانی فوج کے لیے منفرد ہیں اور ایسے نظام کا تقاضہ کرتے ہیں ،جو ان حالات میں مناسب کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ چونکہ اس طرح کی اونچائی والے جنگی میدان کہیں اور موجود نہیں ہیں، اس لیے تیار کردہ، مقامی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں۔ اگر مقامی صنعت یہاں کامیاب ہو جائے، تو ان کے لیے بین الاقوامی میدان بھی کھل جائے اور ہندوستان ڈرون بنانے کے قابل اعتبار مرکز کے طور پر قائم ہوجائے۔
ہم –ڈرون-اے-تھون بھارتی فوج کے لیے اونچائی والے علاقوں کے لیے ڈرون حل پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ایونٹ کو 4000-5000 میٹر کی اونچائی پر حقیقی خطوں اور ماحولیاتی حالات کے تحت منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ پروگرام تمام مقامی ڈرون تیار کرنے والوں کے لیے کھلا ہے اور سرویلنس ڈرونز، لوئٹرنگ گولہ باری، لاجسٹک ڈرونز، سوارم ڈرونز اور مخصوص صلاحیتوں / کردار / پے لوڈز یعنی الیکٹرانک وارفیئر، سنتھیٹک اپرچر ریڈار، کمیونیکیشن انٹیلی جنس اور الیکٹرانک انٹیلی جنس کے ساتھ ڈرونز کے مظاہرے کے لیے ان کو شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ اب تک 25 سے زیادہ ڈرون مینوفیکچرنگ فرموں نے ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ تمام فرمیں اپنی مناسبیت اور صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے انتہائی اونچائی والے علاقے میں کثیر جہتی مقابلے میں حصہ لیں گی۔
ہم ٹیک-2024’ پہلی بار لیہہ میں منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ شمالی سرحدوں کے ساتھ آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور نظام کی ترقی کو اجاگر کیا جا سکے۔ فکی کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ تقریب نہ صرف صنعتی شراکت داروں اور اونچائی والے علاقوں کے لیے تیار کردہ نئی نسل کے آلات کی نمائش کرے گی بلکہ لیہہ کو نئی ٹیکنالوجی ڈیولپرز، صنعت اور اکیڈمی کے لیے نئی کاروباری منزل کے طور پر پیش کرے گی۔ یہ تقریب ہندوستانی صنعتوں کو جدید بغیر پائلٹ کے نظام، تمام خطوں کی نقل و حرکت کے حل، خود مختار نظاموں اور جدید فوجی نظاموں پر مشتمل آلات اور ٹیکنالوجیز کی وسیع رینج کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
مقامی ڈرون انڈسٹری کی طرف سے جس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اس کو شہری استعمال کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اونچائی والے علاقوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں، خطوں/ماحول کے حالات سے مماثل علاقوں میں۔
*******
ش ح۔م م۔ ج
(Release ID: 2051765)
Visitor Counter : 49