خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے 19 سے 22 ستمبر 2024 تک ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیےنئی دہلی میں بھارت منڈپم کا دورہ کیا
Posted On:
03 SEP 2024 7:18PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے 19 سے 22 ستمبر 2024 تک منعقد ہونے والے میگا فوڈ ایونٹ ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی کا دورہ کیا۔ اس دورے میں،جناب پاسوان کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) اور انویسٹ انڈیا کے نمائندے بھی تھے جو اس پروگرام کے انعقاد شامل ہیں۔ اس دورے میں نمائشی ہالز، کانفرنس ایریاز اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جو پروگرام کے دوران استعمال کی جائیں گی۔
جناب پاسوان نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے عہدیداروں اور منتظمین کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی اور کوالٹی اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
ورلڈ فوڈ انڈیا ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز کو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں جدید ترین اختراعات، ٹیکنالوجیز اور رجحانات کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں متعدد نالج سیشنز،پینل مباحثے ہونگے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع ملیں گے جو تعاون کو فروغ دینے اور فوڈ پروسیسنگ کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
اس پروگرام میں جدید ترین نمائش گاہیں، خصوصی پویلینز ہوں گے جو ہندوستان کے علاقائی متمول متنوع کھانوں کو نمایاں کریں گے اور اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے لیے مخصوص زونز ہوں گے۔ یہ عناصر ہندوستان کے متحرک فوڈ پروسیسنگ سیکٹر اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پروگرام کی تیاری میں،ایم او ایف پی آئی جامع نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ سرگرمی کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ وزارت ،ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کو ایک تاریخی پروگرام بنانے اور عالمی فوڈ انڈسٹری لیڈر کے طور پر ہندوستان کے ابھرتے ہوئے رول کو پیش کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔
*******
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 10525)
(Release ID: 2051684)
Visitor Counter : 39