وزارت دفاع
ہندوستان اور کینیا نے مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی تیسری میٹنگ کا انعقاد کیا
Posted On:
03 SEP 2024 5:05PM by PIB Delhi
ہندوستان اور کینیا کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی (جے ڈی سی سی) میٹنگ کا تیسرا ایڈیشن 3 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے فوجی تعاون، تربیت، دفاعی صنعتوں، آر اینڈ ڈی وغیرہ جیسے شعبوں میں دفاعی تعاون کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
کینیا کے وفد نے دہلی میں ہندوستانی دفاعی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ یہ وفد پنے کا بھی دورہ کرنے والا ہے جہاں وہ دفاعی صنعتوں کے نمائندوں سے بات چیت کرے گاتاکہ ان کی صلاحیتوں کے بارے میں ذاتی طور پر معلومات حاصل کی جاسکے۔
ہندوستان کے کینیا کے ساتھ دیرینہ، دوستانہ اور قریبی تعلقات ہیں۔ جولائی 2016 میں دستخط کیے گئے دفاعی تعاون کے مفاہمت نامے نے باہمی فائدے کے لیے دفاع کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک قانونی فریم ورک فراہم کیا ہے۔
جے ڈی سی سی دفاعی تعاون کے امور پر طویل بحث کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مؤثر روڈ میپ بنانے کا ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور کینیا کی طرف سے میجر جنرل ڈیوڈ کیپ کمبوئی کیٹر نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 10494
(Release ID: 2051353)
Visitor Counter : 41