نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پیرس 2024 پیرا لمپکس میں نتیش کمار نے گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی
نتیش کمار کی ناقابل شکست کارکردگی کی وجہ سے پیرس 2024 میں ہندوستان نے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا
Posted On:
03 SEP 2024 4:03PM by PIB Delhi
تعارف
ہندوستانی پیرا شٹلر نتیش کمار نے پیرس 2024 پیرالمپکس میں مردوں کے سنگلز ایس ایل3 زمرے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ میڈل ایک یا دونوں نچلے اعضاء میں خرابی اور چلنے یا دوڑنے کا توازن نہ رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔ 29 سالہ نوجوان یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والے تیسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام میچوں میں ناقابل شکست رہ کر پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ ایک رولر کوسٹر تھا، جس میں نتیش نے بالآخر 21-14، 18-21، 23-21 سے برطانیہ کے ڈینیل بیتھل کو شکست دی۔ ان کی جیت شوٹر اوانی لیکھڑا کی اس سے قبل کی جیت کے بعد ہے، جس میں انہوں نے 2024 کے پیرالمپکس گیمز میں ہندوستان کو دوسرا طلائی تمغہ دلایا ہے۔

شروعات اور کامیابیاں
نتیش کمار 30 دسمبر 1994 کو پیدا ہوئے اور ان کا تعلق چرخی دادری، ہریانہ سے ہے، وہ اس وقت مردوں کے سنگلز ایس ایل3 زمرے میں ورلڈ نمبر 1 پر ہیں۔ ان کا سفر تعلیم اور کھیلوں دونوں سے غیر معمولی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی آئی ٹی- منڈی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کے گریجویٹ، نتیش کا کھیلوں کا شوق بچپن میں فٹ بال سے شروع ہوا۔ تاہم، 2009 میں ایک زندگی بدل دینے والے حادثے نے اس کی ٹانگ کو مستقل نقصان پہنچایا۔ اس کے باوجود، کھیلوں سے ان کی محبت برقرار رہی، خاص طور پر آئی آئی ٹی -منڈی میں اپنے وقت کے دوران، جہاں انہوں نے بیڈمنٹن میں گہری دلچسپی پیدا کی۔
پیرااسپورٹس میں نتیش کا سفر معذور افراد کے لیے ایک کانفرنس سے شروع ہوا، جس نے ان کے لیے مسابقتی کھیلوں کی دنیا میں نئے دروازے کھولے۔ 2016 میں، انہوں نے ہریانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے فرید آباد میں پیرا نیشنلز میں اپنا آغاز کیا اور کانسی کا تمغہ جیتا۔ اگلے سال، انہوں نے بنگلورو پیرا نیشنلز کے سنگلز میں چاندی اور ڈبلز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جس سے پیرا بیڈمنٹن میں ان کی ساکھ مضبوط ہوئی۔
ان کی گھریلو کامیابی 2020 نیشنلز میں عروج پر پہنچ گئی، جب انہوں نے ٹوکیو پیرا اولمپک میڈلسٹ پرمود اور منوج کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ نتیش نے متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کیے ہیں اور ان کے غیر معمولی سفر نے اب انھیں پیرا لمپکس کے عظیم مرحلے تک پہنچا دیا ہے۔
پیرا بیڈمنٹن میں زبردست کامیابی
نتیش کمار نے قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر قابل ذکر مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ہندوستان کے پریمیئر پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے۔ مختلف باوقار ٹورنامنٹس کے ذریعے ان کا سفر متاثر کن کامیابیوں کے ایک سلسلے پر مشتمل ہے، جو ان کی مسلسل کارکردگی اور کھیل کے لیے لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

حکومت کی حمایت اور مدد
نتیش کمار کو پیرا بیڈمنٹن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اہم تعاون حاصل ہواہے۔ اس امداد میں ضروری آلات اور مصنوعی اعضا کے لیے مالی امداد شامل ہے، جیسے کہ ایک مصنوعی ٹانگ، جو ان کی کارکردگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تربیت اور مقابلے کے اخراجات کے لیے مالی مدد حاصل کی ہے، جس سے وہ مالی رکاوٹوں کے بغیر اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کر سکے۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت اخراجات کے الاؤنس سے فائدہ ملا، جس سے انہیں اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ضروری وسائل حاصل ہوئے۔
تاریخی گولڈ میڈل
نتیش کمار کا پیرس 2024 پیرا لمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنا ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کی غیر معمولی لگن اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ زندگی کو بدلنے والے حادثے پر قابو پانے سے لے کر عالمی سطح کے ایتھلیٹ بننے تک کا ان کا سفر ان کی قوت ارادی اور غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے جو اعزازات حاصل کیے ہیں، ان میں پیرس میں ان کی حالیہ فتح بھی شامل ہے۔ اس سےنہ صرف ان کی غیر معمولی صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہے بلکہ حکومت کی جانب سے انہیں ملنے والی بھرپور حمایت کا بھی پتہ چلتاہے۔ نتیش کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ ہندوستان میں پیرا ایتھلیٹس کی آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ان کی کامیابیاں کھیلوں کی مہارت کے عروج تک پہنچنے میں ثابت قدمی اور مدد کے اہم رول کو واضح کرتی ہیں۔
حوالہ جات:
پیرس 2024 پیرا لمپکس میں نتیش کمار نے گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 10486
(Release ID: 2051348)