وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش میں ہندوستانی بحریہ کی انسانی امداد اور آفات سے راحت(ایچ اے ڈی آر) کی کوششیں


اے ایل ایچ نے 22 پھنسے ہوئے اہلکاروں کو بچا یا

Posted On: 03 SEP 2024 2:32PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے مقامی انتظامیہ سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر، وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحریہ کی کمان سے ہندوستانی بحریہ کے ہوائی جہاز، فلڈ ریلیف ٹیمیں(ایف آر ٹیز)اور غوطہ خوری کی ٹیمیں ریاست میں انسانی امداد اور آفات سے متعلق راحت(ایچ ا ے ڈی آر)کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) کور فراہم کرنے کے لیے چار ہیلی کاپٹر (02 اے ایل ایچ اور 02 چیتک)اور ایک ڈورنیئر طیارہ تعینات کیا گیا ہے۔ اب تک پھنسے ہوئے 22 اہلکاروں کو بچایا جا چکا ہے اور پھنسے ہوئے افراد کے لیے 1000 کلوگرام سے زیادہ کھانا  ہیلی کے ذریعےگرایا گیا ہے۔ ریسکیو کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے 10 ایف آر ٹیز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

بحریہ کے اضافی اثاثے اور متعلقہ سامان کے ساتھ ریسکیو ٹیموں کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)HASN.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)5UW0.jpeg

 

*************

(ش ح ۔ ا ک ۔ن ع(

U.No 10478


(Release ID: 2051279) Visitor Counter : 40