محنت اور روزگار کی وزارت

ای شرم نے صرف 3 سال کی مدت میں 30 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن حاصل کیے


وزارت محنت و روزگار غیر منظم مزدوروں کے لیے ای شرم کو "ون اسٹاپ سولیوشن" کے طور پر تیار کرنے کے لیے مختلف وزارتوں / محکموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے

ای شرم پر سماجی تحفظ کی اسکیموں کے انضمام سے اسکیموں کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی اور ای شرم مزدوروں کو اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 02 SEP 2024 7:58PM by PIB Delhi

 وزارت محنت و روزگار (ایم او ایل ای) نے 26 اگست 2021کو ای شرم پورٹل کا افتتاح کیا۔اپنے آغاز کے بعد سے تین سال کے قلیل عرصے میں ای شرم نے 30 کروڑ سے زیادہ غیر منظم مزدوروں کا اندراج کیا ہے، جو غیر منظم مزدوروں کے درمیان تیزی سے اور وسیع پیمانے پر اپنانے کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ کامیابی ملک بھر میں غیر منظم مزدوروں کی مدد کرنے کے سماجی اثرات اور جیحکومت کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

حکومت ملک کے غیر منظم مزدوروں کے لیے "ون اسٹاپ  سولیوشن" کے طور پر ای شرم پورٹل قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بجٹ تقریر 2024-25 کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ ای شرم پورٹل کو دیگر پورٹل کے ساتھ مربوط انضمام سے اس طرح کے ون اسٹاپ سولیوشن میں سہولت ملے گی۔ اس پہل کا مقصد ای شرم پورٹل کے ذریعہ غیر منظم مزدوروں تک مختلف وزارتوں / محکموں کے ذریعہ نافذ کی جانے والی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔ ای شرم ون اسٹاپ سلوشن غیر منظم مزدوروں تک مختلف سرکاری اسکیموں کی بلا تعطل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سہولت کار کا کام کرے گا۔ اس سے غیر منظم مزدوروں کے لیے اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ چھوڑے گئے ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کے ذریعہ اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

'ای شرم ون اسٹاپ سولیوشن' پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر وزارت محنت و روزگار (ایم او ایل ای) پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم-سواندھی) ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا)، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی)، راشن کارڈ اسکیم وغیرہ جیسی بڑی اسکیموں کو مربوط کرکے غیر منظم مزدوروں کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) اور ای شرم کا دو طرفہ انضمام بھی ایم او ایل ای کے ون اسٹاپ سلوشن پروجیکٹ کا ایک فوکس ایریا ہے اور اس میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس انضمام سے ای شرم اور ایس آئی ڈی ایچ رجسٹرکرنے والوں کو کسی بھی پورٹل پر بلا تعطل اندراج کرنے اور ان پورٹلز کے ذریعہ پیش کی جانے والی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ فلاحی اسکیموں کا فائدہ نچلی سطح پر تمام کارکنوں تک پہنچے، یہ ضروری ہے کہ تمام غیر منظم کارکنوں بشمول آشا کارکنوں، آنگن واڑی کارکنوں اور گاؤوں / گرام پنچایتوں / سبھاوں / پریشدوں ، عمارتوں اور تعمیراتی پروجیکٹوں میں کام کرنے والے افراد بشمول منریگا کارکنوں اور اسی طرح کے دیگر کارکنوں کو شامل کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے وزارت مالی خدمات (ڈی ایف ایس)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)، دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی)، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)، محکمہ ماہی گیری (ڈی او ایف)، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) سمیت مختلف وزارتوں / محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ باقاعدگی سے بین الوزارتی اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔ریاستی بی او سی ڈبلیو بورڈوغیرہ متعلقہ وزارتوں / محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر منظم مزدوروں کی جامع ترقی کے لیے اپنی اسکیموں کو ای شرم پورٹل کے ساتھ مربوط کریں۔

وزارت محنت و روزگار نے پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)، وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) وغیرہ جیسی مختلف وزارتوں سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ غیر منظم مزدوروں کو ای شرم پورٹل پر اپنے دائرہ کار میں جلد سے جلد رجسٹر کیا جاسکے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10457



(Release ID: 2051055) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Marathi