کوئلے کی وزارت
مالی سال 25-2024 میں اگست تک کوئلے کا پروڈکشن 384 ایم ٹی تک پہنچ گیا
Posted On:
02 SEP 2024 3:34PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے کوئلے کے مجموعی پروڈکشن میں نمایاں نمو حاصل کی ہے، جو مالی سال 25-2024 میں اگست 2024 تک 384.08 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا ہے، جس سے مالی سال 24-2023 میں اسی مدت کے دوران 360.71 ملین ٹن کے مقابلے میں 6.48 فیصد کی نمو کو ظاہر ہوتی ہے۔
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کا پروڈکشن اپریل سے اگست 2024 کے دوران بڑھ کر 290.39 ایم ٹی تک پہنچ گیا جو گزشتہ مدت کی اسی مدت کے دوران 281.46 ایم ٹی کے مقابلے میں 3.17 فیصد بڑھ گیا۔ کیپٹیو اور دیگر اداروں سے کوئلے کے پروڈکشن نے بھی قابل ذکر نمو کا مظاہرہ کیا اور یہ اپریل سے اگست 2024 تک 68.99 ایم ٹی تک پہنچ گیا- جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 52.84 ایم ٹی کے مقابلے میں 30.56فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہے۔
اسی دوران مجموعی کوئلے کی ترسیل میں اگست 2024 تک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال 25-2024 میں اگست 2024 تک کوئلے کی مجموعی ترسیل 412.07 ایم ٹی (عارضی) رہی، جبکہ مالی سال 24-2023 کی اسی مدت کے دوران یہ 391.93 ایم ٹی تھی، جس سے 5.14 فیصد کی قابل ستائش نمو کا پتہ چلتا ہے۔
سی آئی ایل نے اپریل سے اگست 2024 تک 309.98 ایم ٹی کوئلے کی ترسیل کی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران بھیجے گئے 305.37 ایم ٹی کے مقابلے میں 1.51 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیپٹیو اور دیگر اداروں نے 76.95 ایم ٹی کی قابل ذکر کوئلے کی ترسیل ریکارڈ کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران بھیجے گئے 58.53 ایم ٹی کے مقابلے میں 31.48 فیصد کی نمایاں نمو ظاہر کرتی ہے۔ یہ نمو سیکٹر کی بڑھی ہوئی لاجسٹک صلاحیتوں اور کوئلے کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 10439
(Release ID: 2050934)
Visitor Counter : 48