پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، امرتسر کی شراکت میں، آج سے پانچ روزہ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے

Posted On: 02 SEP 2024 12:52PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ امرتسر(آئی آئی ایم امرتسر) کے ساتھ شراکت میں، 2 سے 6 ستمبر 2024 تک پانچ روزہ  ریزیڈینشیل  مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ڈی پی) کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس پروگرام میں دس ریاستوں: اروناچل پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر (یو ٹی)  مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اور اتراکھنڈ کے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز)  کے منتخب  نمائندے  اور عہدے داران شرکت کررہے ہیں۔ یہ شرکاء آئی آئی ایم امرتسر میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ZL8.jpg

اس پروگرام کا بنیادی مقصد پنچایت کے نمائندوں اور عہدے داروں  کی قیادت، نظم و نسق اور حکمرانی کی مہارت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ پہل مقامی حکومت کو بہتر بنانے اور دیہی برادریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے پنچایتوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وزارت کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

پانچ دنوں کے دوران،  اس  پروگرام  میں مختلف موضوعات کا احاطہ  کیا جائے گا، جن میں قیادت، انتظام، اخلاقیات، دیہی اختراع، اون سورس ریونیو(او ایس آر) ، اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) شامل ہیں۔ شرکاء ماہرین کی زیرقیادت سیشنز، کیس اسٹڈیز، اور بات چیت پر مبنی   مباحثوں میں شامل ہوں  گے، جن کا مقصد انہیں اپنی کمیونٹیز کی زیادہ مؤثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے ضروری معلومات اور ٹولس  سے آراستہ کرنا ہے۔  امید ہے  کہ یہ پروگرام گرامین بھارت میں مقامی گورننس کی اثر پذیری  اور کارکردگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے  گا ۔

پنچایتیں بنیادی طور پر  اہم ہیں، جو دیہی علاقوں کو ضروری خدمات اور حکمرانی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ ان کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کا کردار ان کی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور‘‘وکست بھارت’’ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن میں تعاون کرنے میں اہم ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اپنی  کمیونٹیز   کی بہتر خدمت کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

پروگرام میں  ایک اہم توجہ   اون سورس ریونیو (او ایس آر)  کو بڑھانے پر ہے، جو کہ مالیاتی استحکام کے حصول اور پنچایتوں کو ‘‘سکشم’’ (قابل) پنچایتیں بننے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ان کی مالی آزادی کو مضبوط بنانے سے پنچایتیں مقامی ضروریات کو بہتر طریقے سے حل کرنے اور دیہی ترقی کو آگے بڑھانے کے قابل بنیں  گی۔

یہ پروگرام شرکاء کو جدید ترین انتظامی نظریات، ٹولز اور مہارتوں سے بھی متعارف کراتا ہے، جس سے دیہی حکمرانی میں کارپوریٹ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت آتی ہے۔

مجموعی طور پر، امید ہے کہ  اس پروگرام سے ہندوستان میں مقامی گورننس کی اثر پذیری  اور کارکردگی کافی بہتر ہوگی ، جو بالآخر تیز رفتار دیہی ترقی اور دیہی شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی کا باعث بنے گی۔

پس منظر:

پنچایتی راج کی وزارت نے جنوری 2024 میں پنچایتی نمائندوں اور اہلکاروں کی قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے لیڈرشپ/منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا تھا۔ پروگرام کو شرکاء، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور انتظامی اداروں سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے، جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔ اس کا مقصد پنچایت لیڈروں کو جدید مہارتوں سے لیس کرکے نچلی سطح پر موثر حکمرانی کو فروغ دینا اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ پروگرام مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء کے درمیان بہترین طور طریقوں اور تجربات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورے پروگرام میں وزارت کے حکام کی شمولیت  تربیتی فریم ورک کی مسلسل بہتری کو یقینی بناتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف آئی آئی ایم  فیکلٹی اور طلباء میں پنچایتی راج نظام کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے بلکہ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام(ایم ڈی پی) کے مقاصد تک رسائی کو وسیع کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

*****

ش ح۔ف ا ۔ رض

U:10426


(Release ID: 2050809) Visitor Counter : 60