بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل کے سی ایم ڈیز ک‘نورتن’ کا درجہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی
این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل کو ‘نورتن’کا درجہ دیا گیا
Posted On:
01 SEP 2024 3:39PM by PIB Delhi
بجلی اور مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل کے سی ایم ڈیز کو حکومت ہند کی جانب سے ‘نورتن ’کا درجہ عطا کیے جانے کی باوقار کامیابی پر مبارکباد دی۔
یہ اعزاز، 30.08.2024 کو محکمہ پبلک انٹرپرائزز (وزارت خزانہ) کے جاری کردہ حکم کے مطابق، ان سرکردہ ہائیڈرو پاور سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یو ز) کو زیادہ آپریشنل اور مالیاتی خودمختاری دیتا ہے۔
جناب منوہر لال نے اس پیش رفت کو دونوں پی ایس یو ز کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کی خواہش کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہ ملک کے لیے ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ ہائیڈرو سی پی ایس یو ز جیسے این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل ہائیڈرو پاور کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گرین ہاؤس گیسوں یا دیگر آلودگیوں کو محدود کر کے ملک کو طاقت ملتی ہے۔
نورتنا کا درجہ این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل کو تیز تر فیصلہ سازی، کارکردگی میں اضافہ اور زیادہ بااختیار بنائے گا۔ یہ حیثیت بڑے سرمائے کے اخراجات (سی اے پی ای ایکس) کے فیصلوں اور سرمایہ کاری کے منصوبوں، ترقی کو آگے بڑھانے، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے اور طویل مدتی فوائد کے حصول کی حمایت کرتی ہے۔
نئے عطا کردہ اختیارات کے ساتھ، این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل کو بیرون ملک مشترکہ منصوبے قائم کرنے، نئی منڈیوں تک رسائی اور مقامی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود مختاری حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ ، یہ تکنیکی اتحاد کے ذریعے جدت کو فروغ دے گا، مارکیٹ کی پوزیشننگ کو مضبوط کرے گا، اور انضمام اور حصول میں سہولت فراہم کرے گا، جس سے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کے ساتھ ترقی ہوگی۔
فی الحال، این ایچ پی سی اور ایس جے وی این ایل کے پاس بالترتیب 7144 میگاواٹ اور 2467 میگاواٹ کی کل نصب صلاحیت ہے۔ یہ کمپنیاں فی الحال این ایچ پی سی کے ذریعہ 10443 میگاواٹ اور ایس جے وی این ایل کے ذریعہ 4836 میگاواٹ کے پروجیکٹوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10410)
(Release ID: 2050639)
Visitor Counter : 46