محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کے لیے مختلف طریقوں پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے – ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ


مرکزی وزیر نے ہندوستان میں گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کے لیے سماجی تحفظ سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 01 SEP 2024 1:06PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت ہند گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک اہم اقدام میں جس کا مقصد گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کی فلاح و بہبود کو تحفظ فراہم کرنا ہے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت ان کارکنوں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں کے تحت آنے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف طریقوں کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ وزیر نے کہا، ”ہماری حکومت گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کی بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو ہماری افرادی قوت کا ایک اہم حصہ ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

 

 

ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن

سماجی تحفظ کے اقدامات کے نفاذ میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، ڈاکٹر منڈاویہ نے بتایا کہ ای شرم پورٹل پر کارکنوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایگریگیٹرز — وہ کمپنیاں جو گِگ اور پلیٹ فارم کارکنوں کو ملازمت دیتی ہیں — سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے کارکنوں کو اس پورٹل پر رجسٹر کرنے میں پیش پیش رہیں۔ ”ایک ہموار اور مؤثر رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن کرنے والوں کے لیے ایک آن لائن ونڈو دستیاب کرائی جائے گی،“ ڈاکٹر منڈاویہ نے اعلان کیا۔

 

سماجی تحفظ کے ضابطے کے تحت ایک بار کی شناخت

مرکزی وزیر نے سماجی تحفظ کے ضابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو پہلی بار ہندوستان میں گِگ اور پلیٹ فارم ورکوں کی تعریف کرتا ہے۔ ”یہ ہماری معیشت میں گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کے کردار کو تسلیم کرنے اور ان کو با ضابطہ بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے،“ انہوں نے کہا۔

 

شمولیتی ترقی کا عزم

ڈاکٹر منڈاویہ نے شمولیتی ترقی اور افرادی قوت کے تمام طبقات بشمول گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کو با اختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ ”ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہندوستان میں ہر کارکن کو، اس کی ملازمت کی حیثیت سے قطع نظر، سماجی تحفظ کا حق دیا جائے،“ انہوں نے تصدیق کی۔

محنت اور روزگار کی وزارت ایک مضبوط فریم ورک تیار کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جو کام کی ابھرتی ہوئی نوعیت کے مطابق ہو اور گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کو مناسب تحفظ فراہم کرے۔

محنت اور روزگار کے سیکرٹری اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 ***********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10405


(Release ID: 2050589) Visitor Counter : 51