بھارتی چناؤ کمیشن
جموں و کشمیر اور ہریانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات، 2024- ہریانہ میں ووٹ ڈالنے کی تاریخ میں اور جموں و کشمیر اور ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی
Posted On:
31 AUG 2024 9:21PM by PIB Delhi
بھارت کے انتخابی کمیشن نے پریس نوٹ نمبر ای سی آئی/پی این/128/2024 مورخہ 16 اگست 2024 کے توسط سے جموں و کشمیر اور ہریانہ کی اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات کے پروگرام کا اعلان کیا تھا، جس میں جموں و کشمیر (مرحلہ-3) اور ہریانہ کے لیے ووٹ ڈالنے کی تاریخ یکم اکتوبر2024 (منگل)، ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 04.10.2024 (جمعہ) اور انتخابی عمل مکمل ہونے کی تاریخ 06.10.2024 (اتوار) طے کی گئی تھی۔
2. بعد ازاں، قومی سیاسی جماعتوں، ریاستی سیاسی جماعتوں اور کل ہند بشنوئی مہاسبھا سے ہریانہ کی بشنوئی برادری کے لوگوں صدیوں پرانے آسوج اماوسیہ تیوہار میں حصہ لینے کے لیے بڑے پیمانے پر راجستھان جانے کے سلسلے میں نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس سے بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہ سکتے ہیں اور ہریانہ اسمبلی کے عام انتخابات میں ووٹ دہندگان کی شرکت کم ہو سکتی ہے۔
3. ان نمائندگیوں پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے صرف ہریانہ کے لیے ووٹ ڈالنے کی تاریخ جو پہلے یکم اکتوبر 2024 (بروز منگل) طے کی گئی تھی، اسے بڑھا کر 5 اکتوبر 2024 (بروز سنیچر) کر دیا ہے۔
4. ہریانہ اور جموں و کشمیر (مرحلہ-3) کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات ، 2024 کے لیے نظرثانی شدہ پروگرام مندرجہ ذیل ہے:
جموں و کشمیر اور ہریانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لیے نظرثانی شدہ پروگرام
انتخابات سے متعلق اہم دن
|
جموں و کشمیر
(مرحلہ-3)
|
ہریانہ
(تمام اسمبلی حلقوں کے لیے)
|
گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ
|
05.09.2024
(جمعرات)
|
05.09.2024
(جمعرات)
|
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ
|
12.09.2024
(جمعرات)
|
12.09.2024
(جمعرات)
|
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ
|
13.09.2024
(جمعہ)
|
13.09.2024
(جمعہ)
|
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ
|
17.09.2024
(منگل)
|
16.09.2024
(پیر)
|
ووٹنگ کی تاریخ
|
01.10.2024 (منگل)
(کوئی تبدیلی نہیں)
|
05.10.2024 (سنیچر)
|
ووٹوں کی گنتی کی تاریخ
|
08.10.2024 (منگل)
(جموں و کشمیر اور ہریانہ دونوں کے لیے)
|
وہ تاریخ جس سے پہلے انتخابات مکمل ہو جائیں گے
|
10.10.2024 (جمعرات)
(جموں وکشمیر اور ہریانہ دونوں کے لیے)
|
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10400
(Release ID: 2050555)
Visitor Counter : 132