وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جانوروں کے متعدی امراض پر تاریخی ورکشاپ کا کل نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام
محترمہ الکا اپادھیائے نے جانوروں کی صحت بہتر بنانے اور برآمداتی مواقع کے لئے آٹھ ریاستوں میں ایف ایم ڈی۔ فری زون قائم کرنے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی
Posted On:
31 AUG 2024 2:49PM by PIB Delhi
جانوروں کے متعدد امراض کو ترجیح دینے سے متعلق ایک تاریخی تین روزہ ورکشاپ کا کل نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ ورکشاپ کا اہتمام ماہگیری ، مویشی پروری اور ڈیری وزارت کے مویشی پروری اور ڈیری محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) ، حکومت ہند کی جانب سے کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ممتاز اداروں بشمول آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹس ، ویٹر نٹی یونیورسٹیوں، مویشیو پروری کے ریاستی محکموں، این آئی اے ایچ، وزارت صحت اور ایف ڈبلیو، این سی ڈی سی اور بین الاقوامی تنظیموں ڈبلیو ایچ او بروکس انڈیا، یو ایس اے آئی ڈی اور ایف اے او۔ ای سی ٹی اے ڈی وغیرہ کے تقریبا 69 ماہرین کو یکجا کیا گیا تھا۔
اختتامی اجلاس میں موشیشی پروری اور ڈی (اے ایچ ڈی) محکمے میں سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔
محترمہ الکا اپادھیائے نے آٹھ ریاستوں میں ایف ایم ڈی۔ فری زون قائم کرنے کے لئے منصوبوں پر روشنی ڈالی، انھوں نے ترجیحی متعدی امراض پر مختلف شعبوں کے ماہرین کی جانب سے تعاون اور تال میل کی تعریف کی۔
اختتامی تقریب میں مویشی پروری کے کمشنر ڈاکٹر ابھیجیت مشرا، محترمہ سرینا چوہان، جوائنٹ سکریٹری(مویشی صحت) اور ہندوستان میں ایف اے او کے نمائندے تاکابوکی بھی موجود تھے۔
ورکشاپ میں ایک اہم کام یہ انجام دیا گیا کہ جانوروں میں متعدی امراض میں سے سب سے زیادہ سنگین بیس امراض کی فہرست تیار کی گئی ، پانچ کلیدی نکات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ایکشن پلان مرتب کیا گیا جن میں تال میل، ترسیل، نگرانی اور روک تھام کے اقدامات شامل ہیں۔
ورکشاپ کا اختتام ایک پر زور اپیل کے ساتھ ہوا جس میں ہندوستان بھر میں علاقائی سطح پر جانوروں کے متعدی امراض کے ترجیحی لائحہ عمل پر زور دیا گیا۔ اس کا مقصد علاقائی خصوصیات والے امراض کا ازالہ کرنا اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے اقدامات کرنا ہے۔
اس ورکشاپ کو جانوروں کی صحت کے تحفظ کی جانب ایک اہم سنگ میل سمجھا جارہا ہے۔ اجتماعی مقصد بالکل واضح ہے۔ جانوروں، انسانوں اور ماحولیات کی صحت کا تحفظ تاکہ آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوں۔
******
U.No:10387
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2050444)
Visitor Counter : 38