بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جتن رام مانجھی نے کے وی آئی شعبے کے کارکردگی اور کھادی مہوتسو 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
31 AUG 2024 10:31AM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جنت رام مانجھی اور ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے کے وی آئی شعبے کی کارکردگی اور کھادی مہوتسو 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا جو ملک میں کھادی کے فروغ کے لئے کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے زیر اہتمام اکتوبر میں منعقد ہگا ، چیئرمین کے وی آئی سی جناب منوج کمار کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ میں ایم ایس ایم ای کے سکریٹری ، جوائنٹ سکریٹری (اے آر آئی) ایم ایس ایم ای ، سی ای او کے وی آئی سی اور ایم ایس ایم ای اور کے وی آئی سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔



مرکزی وزیر نے ملک بھر میں لوگوں کو کھادی کا استعمال کرنے اور دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لئے اسکیموں پر عملدرآمد اور کھادی کی بھرپور تشہیر کرنے کی کوششوں کو تیز ترکرنے پر زور دیا۔
*****
U.No:10381
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2050383)
Visitor Counter : 60