جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 56ویں میٹنگ نے 265 کروڑ روپے کے 9 پروجیکٹوں کو منظوری دی، جو آلودگی کو کم کرنے اور دریائے گنگا کے ماحولی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں

Posted On: 30 AUG 2024 5:13PM by PIB Delhi

گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 56ویں میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی، جس میں 265 کروڑ روپے کے 9 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ منظور شدہ منصوبے دریائے گنگا کے ماحولی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں کیونکہ یہ دریائے گنگا میں آلودگی کی سطح کو کم کرتے ہیں، اس طرح اس کی صفائی کو برقرار رکھتے ہیں اور اس کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ میٹنگ کی صدارت جناب راجیو کمار متل، ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی نے کی۔

اتر پردیش کے دلماؤ رائے بریلی میں دریائے گنگا کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے گندگی کو صاف کرنے کے مینجمنٹ کے ایک اہم پروجیکٹ کو منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت 15 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کے ساتھ 8 کے ایل ڈی سیوریج سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایک سولر انورٹر لگایا جائے گا۔ ڈی بی او ٹی موڈ کی بنیاد پر، پروجیکٹ کو کل 4.40 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے جو کہ پانچ سال کی مقررہ مدت کے لیے پروجیکٹ کے او اینڈ ایم کا احاطہ کرتا ہے۔

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے گلاوتھی قصبے میں سیوریج پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد دریائے گنگا کی معاون ندی مشرقی کالی ندی میں آلودگی کو روکنا ہے جو اتر پردیش کے آٹھ اضلاع سے گزرتی ہے۔ 50.98 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظور شدہ، یہ پروجیکٹ 15 سال کی مدت کے لیے او اینڈ ایم کے ساتھ 10 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے ساتھ نالوں اور سیوریج ٹریٹمنٹ کے کاموں کے آئی اینڈ ڈی کے لیے وقف ہے۔

مہا کمبھ میلہ 2025 کے دوران اور اس کے بعد دریائے گنگا اور ماحولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پریاگ راج میں ارتھ گنگا سنٹر کی تعمیر اور 1.80 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے اسٹیشن چھوکی کی برانڈنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ بیداری پیدا کرنے کے علاوہ، اس پروجیکٹ کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور گنگا کے طاس والے علاقے کی خواتین کے  خود امدادی گروپوں کی مدد کرنا ہے۔

مزید برآں، فطرت پر مبنی حل (این بی ایس) کے ذریعے بالائی گومتی دریائے طاس میں نچلے درجے کی ندیوں اور معاون ندیوں کے احیاء کے منصوبے کو ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دی۔ باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر سنٹرل یونیورسٹی، لکھنؤ کی طرف سے تجویز کردہ یہ پروجیکٹ، جس کی لاگت 81.09 لاکھ روپے ہے، دریائے گنگا کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے فطرت پر مبنی حل کے ذریعے اوپری گومتی ندی کے طاس میں نیچے کی ندیوں اور معاون ندیوں کی بحالی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

آس کے علاوہ نمامی گنگے مشن کے تحت ایک اہم قدم کے طور پر اس پروجیکٹ کی منظوری ہے جو کولکاتہ، مغربی بنگال میں بیلیاگھٹا سرکلر کینال کے کناروں (مشرقی اور مغربی) کے ساتھ نئے پین اسٹاک گیٹس کی تنصیب اور موجودہ گیٹس کی تزئین و آرائش پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ڈی بی او ٹی موڈ کے تحت اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 7.11 کروڑ روپے ہے۔ او اینڈ ایم کی لاگت کولکاتہ میونسپل کارپوریشن برداشت کرے گی۔

ایک اور ترقیاتی کام میں، جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں واقع ادھوا جھیل برڈ سینکچری کے تحفظ اور پائیدار انتظام کے لیے 25.89 کروڑ روپے کی لاگت سے 5 سالوں کے لیے ایک مربوط انتظامی منصوبہ (آئی ایم پی) کو منظوری دی گئی ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے ڈی بی او ٹی موڈ پر 2.89 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت کے ساتھ عالمی بینک کے پی بی آئی جی جزو کے تحت 5 سال کے لیے شانتی پور، گاڑولیا اور چکدھا میونسپلٹیوں میں تجدید کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ .

مونگیر سیوریج نیٹ ورک اور ایس ٹی پی پروجیکٹ، جس میں 30 ایم ایل ڈی صلاحیت کے ایس ٹی پی اور 175 کلومیٹر طویل سیوریج نیٹ ورک ہے، کو 522.85 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ ڈی بی او ٹی موڈ پر مبنی ہے، اس کا آپریشن اور منٹیننس 15 سال بعد ریاستی حکومت کو منتقل کیا جائے گا۔

کمیٹی نے وارانسی میں صاف ندیوں پر اسمارٹ لیبارٹری (ایس ایل سی آر) پروجیکٹ کے لیے سیکریٹریٹ کے قیام کو منظوری دے دی ہے جسے آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ اس کثیر مقصدی منصوبے کا مقصد عالمی مہارت کو بروئے کار لانا اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے چھوٹے دریاؤں کو نئے سرے سے جوڑنے اور نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کے لیے پائیدار طریقوں کو اپنانا ہے۔ یہ ماحول، معیشت اور مجموعی طور پر معاشرے کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے سے پورا ہوتا ہے۔

******

ش ح۔م ع ۔ م ر

U-NO.10376


(Release ID: 2050307) Visitor Counter : 125