سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری نے دہلی میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی


بات چیت کا فوکس  وکست  بھارت: ویژن 2047 کی روشنی میں وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے کئی اقدامات پر ہے، جو ڈیجیٹل تبدیلی، سبز نقل و حرکت، جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے ذریعے عالمی معیار کے روڈ نیٹ ورک کا تصور کرتا ہے

Posted On: 30 AUG 2024 7:56PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز(حکومت ہند ) کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے آج نئی دہلی میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014PF2.jpg

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز  کی وزارت کے سکریٹری، نے گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان کے شاہراہوں کے شعبے اور نقل و حمل کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفتوں پر روشنی ڈالی، جس میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی نمایاں توسیع، جدید ٹیکنالوجیز کا تعارف، اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا شامل ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VBSH.jpg

بات چیت کے دوران، انہوں نے مستقبل کے لیے  آرزو مند  وژن کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کی، جو قومی روڈ میپ میں شامل ہے - وکشت بھارت: ویژن 2047، جو ڈیجیٹل تبدیلی، سبز نقل و حرکت، جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے ذریعے چلنے والے عالمی معیار کے روڈ نیٹ ورک کا تصور کرتا ہے۔

*****

 

ش ح۔ ام ۔ م ف  

(U: 10378)


(Release ID: 2050274) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Punjabi