محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ای پی ایف کٹوتیوں کے لیے مضبوط اور شفاف نظام تیار کرنے پر زور دیا
مرکزی وزیر نے ای پی ایف او کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
30 AUG 2024 5:14PM by PIB Delhi
زیادہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم اقدام کرتے ہوئے، محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام اراکین کے لیے ان کے ایمپلائی پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کی کٹوتیوں کے بارے میں ایک مضبوط اور شفاف نظام نافذ کرے۔یہ ہدایت آج نئی دہلی میں ای پی ایف او حکام کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران جاری کی گئی۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک موثر اور مقررہ وقت پر مبنی ڈیجیٹل میکانزم تیار کریں جو ملازمین کو ان کی تنخواہوں سے پی ایف کٹوتیوں کے بارے میں باقاعدگی سے مطلع کرے۔
مرکزی وزیر نے شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ای پی ایف او کو ہدایت دی کہ وہ شکایات کے پیدا ہونے کے لیے ذمہ دار بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ باقاعدہ، پائیدار حل کو وقت مقررہ پر نافذ کیا جائے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات آجروں اور ملازمین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے، شفافیت کو بڑھانے اور ہندوستان میں پراویڈنٹ فنڈ کے نظام کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔
*********
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:10358
(Release ID: 2050205)
Visitor Counter : 35