جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ  كوایس اینڈ پی سے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ حاصل ، آئیز نے عالمی موجودگی کو بہتر بنایا

Posted On: 29 AUG 2024 7:26PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے آج اپنی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل طے کیا۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی، ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز لمیٹڈ نے 'مستحکم' آؤٹ لک  کے ساتھ آئی آر ای ڈی اے كو 'بی بی بی-' طویل مدتی اور 'اے-3' قلیل مدتی جاری کنندہ کریڈٹ ریٹنگز تفویض کیں۔

یہ درجہ بندی آئی آر ای ڈی اے کو بین الاقوامی منڈی میں اپنی رسائی  بڑھانے کے قابل بنائے گی۔ وہ فنڈنگ ​​کے پرکشش ذرائع سے فائدہ اٹھائے گی اور اپنے قرض لینے کے منصوبے کے ساتھ معاونت کرے گی۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی طرف سے آج جاری کردہ درجہ بندی کی تازہ کاری میں ایجنسی نے کہا ہ ہم ہندوستان میں مالیاتی کمپنیوں  کی درجہ بندی کے لیے اپنے نقطہ آغاز سے ایک درجے اوپر آئی آر ای ڈی اے کی درجہ بندی کرتے ہیں تاکہ جاری حکومتی حمایت کی ترجمانی کی جا سکے۔

جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، آئی آر ای ڈی اےنے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا كہ آئی آر ای ڈی اے کو تفویض کردہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے اور اپنے سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

یہ درجہ بندی مسابقتی شرحوں پر فنڈز کو محفوظ بنانے اور عالمی منڈیوں میں ہمارے نقش کو بڑھانے کی ہماری کوششوں کی حمایت کرے گی۔ ہماری توجہ اپنی مضبوط مارکیٹ پوزیشن، مضبوط مالیاتی کارکردگی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مثالی کارپوریٹ گورننس کو برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔"

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:10331


(Release ID: 2049922) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil