وزارت دفاع
آئی سی جی کا پہلا ملک میں تیار کردہ آلودگی کنٹرول کرنے والے بحری جہاز، ’سمدر پرتاپ‘ کو گوا میں دفاع کے وزیر مملک کی موجودگی میں لانچ کیا گیا
ملک کو دفاعی پیداوار میں مکمل طور پر ‘آتم نربھر’ بننا چاہیے: دفاع کے وزیر مملکت
Posted On:
29 AUG 2024 6:21PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے صنعت کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ملک کو نہ صرف دفاعی پیداوار میں مکمل خود کفیل (آتم نر بھر) بنانے کے لیے کام کریں، بلکہ ایک برآمد کنندہ بنانے کے لئے بھی کام کریں ۔ وہ 29 اگست 2024 کو گوا میں پہلے ملک میں تیار کردہ آلودگی پر قابو پانے والے جہاز (سمدر پرتاپ) کو لانچ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ یہ جہاز گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) نے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے تیار کیاہے۔ یہ بحری جہاز ملک کے سمندری ساحل پر تیل کے اخراج کو روکنے میں مدد کرے گا۔ اس جہاز کو دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ کی موجودگی میں محترمہ نیتا سیٹھ نے جہاز کو 'سمدر پرتاپ' کا نام دیا اور اسے لانچ کیا۔
دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے وژن کے تحت ملک دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ملک دفاعی ضروریات کے لیے جہاز سازی میں آتم نربھر بن گیا ہے اور دوسرے ممالک کے لیے جہاز بنانا شروع کر دیا ہے۔
جی ایس ایل، ایک پریمیئر انڈین شپ یارڈ نے 583 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے دو آلودگی پر قابو پانے والے جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ان جہازوں کو مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جہاز کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے آئی سی جی کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اندرون ملک ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ بحری جہاز کی لمبائی 114.5میٹر، چوڑائی 16.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 4170 ٹن ہے۔ جہاز کی کیل بچھانے کی تقریب 21 نومبر 2022 کو منعقد ہوئی۔
لانچنگ تقریب میں جی ایس ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب برجیش کمار اپادھیائے نے وزارت دفاع، آئی سی جی، انڈین نیوی اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔
’سمدر پرتاپ‘ ملک کی جہاز سازی کی صلاحیتوں کا ایک مثالی ثبوت ہے اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کو انڈین شپ یارڈز کی لیگ میں شامل کرتا ہے، جو جدید ترین آلودگی پر قابو پانے والے جہاز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
************
U.No:10324
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2049882)
Visitor Counter : 43