وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل سی آر پروین نائر، این ایم نے کمانڈنٹ، انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 29 AUG 2024 4:19PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل سی آر پروین نائر، این ایم نے 29 اگست 24 کو انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔  انہوں نے  وائس  ایڈمرل  ونیت  میک کارٹک  کی جگہ  لی ہے۔ فلیگ آفیسر کو  یکم  جولائی 1991 کو ہندوستانی بحریہ (آئی این ) میں کمیشن دیا گیا تھا۔ سرفیس وارفیئر آفیسر کے طور پر انہوں نے  مواصلات  اور  الیکٹرانک وارفیئر میں مہارت حاصل کی۔ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن اور امریکہ کے  نیو پورٹ میں  یو ایس نیول وار کالج کے سابق طالب علم،  فلیگ آفیسر نے ممبئی یونیورسٹی سے دفاع اور اسٹریٹجک مطالعات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 انہوں نے آئی این  کے مختلف جہازوں پر سگنل کمیونی کیشن آفیسر  اور فلیٹ الیکٹرانک وارفیئر آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں  اور اس کے بعد مغربی بیڑے  میں فلیٹ کمیونی کیشن آفیسر کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ  2018 سے 2019  تک مشرقی بیڑے  کے فلیٹ آپریشنز آفیسر بھی رہے ہیں ۔

 فلیگ آفیسر نے میزائل کارویٹ آئی این ایس کرچ، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس چنئی اور ہندوستانی بحریہ کے سب سے بڑے جنگی جہاز، طیارہ بردار  آئی این ایس وکرمادتیہ کی کمان بھی  سنبھالی  ہے۔ ساحل پر فلیگ آفیسر کے اسٹاف کی تقرریوں میں نیول وار کالج گوا میں ڈائرکٹنگ اسٹاف، آفیسر انچارج سگنل اسکول اور کموڈور (پرسنل) ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل، نیول ہیڈ کوارٹر میں شامل رہے ہیں۔ وہ تین سال سے زیادہ عرصے تک بحریہ کے پریمیئر تھنک ٹینک یعنی انڈین نیول اسٹریٹجک اینڈ آپریشنل کونسل (آئی این ایس او سی) کے رکن بھی رہے ہیں۔

 جنوری 2022  میں ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد انہیں نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (پالیسی اور پلانز) کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی سے  پہلے انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کے طور پر  وہ   ہندو ستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کے  فلیگ آفیسر  کے طور پر  خدمات انجام دے رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VADMCRPRAVEENNAIRNMF6SH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PicS8BK.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HANDINGTAKINGOVERZ3OE.JPG

************

ش ح۔وا۔ق ر

U.No:10322


(Release ID: 2049869) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu