دیہی ترقیات کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت تقریباً ایک ایکڑ زمیں میں‘‘ماتری وَن’’ قائم کرے گی: جناب شیوراج سنگھ چوہان
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت 800 سے زیادہ اداروں نے حصہ لیا،جس میں تین ہزار سے چار ہزار پودے لگائے گئے:جناب چوہان
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزارت کے افسران نے آج پودا لگایا
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے آج #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام #پلانٹ4مدرمہم کا اہتمام کیا
Posted On:
29 AUG 2024 1:57PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبوداوردیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج آئی اے آر آئی کیمپس پوسا میں #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام #پلانٹ4مدرمہم کے ایک حصے کے طور پر پودا لگایا۔ جناب چوہان نے بتایا کہ وزارت تقریباً ایکایکڑ زمیں‘‘ماتری وَن’’ قائم کرے گی۔ وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر، سکریٹری ڈی اے آر ای اور ڈی جی آئی سی اے آر، ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کی وزارت کے تقریباً 200 افسران/عملہ اور اسکولی طلباء بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک میں ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو، آئی سی اے آر اداروں، سی اے یو ایس، کے وی کے اور ایس اے یو کے تمام ماتحت دفاتر بھی اپنے اپنے مقامات پر ایک ہی وقت میں اسی طرح کے درخت لگانے کا پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ جناب چوہان نے یہ بھی بتایا کہ آج زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت 800 سے زیادہ اداروں نے حصہ لیا اور توقع ہے کہ اس تقریب کے دوران 3000-4000 کے درمیان پودے لگائے گئے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر #Plant4Mother کی عالمی مہم شروع کی اور وزیر اعظم کے عزم کو یقینی بنانے کے لیے آج ہماری وزارتوں نے ایک عوامی تحریک کے طور پر #Plant4Mother مہم کی شروعات کی ہے۔ جناب چوہان نے اس موقع پر موجود تمام افسران/ملازمین اور اسکول کے طلباء سے درخواست کی کہ وہ اس تحریک میں حصہ لیں اور درخت لگا کر اپنی ماں اور دھرتی ماں کا احترام کریں۔
عالمی مہم کے ایک حصے کے طور پر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ستمبر 2024 تک ملک بھر میں 80 کروڑ پودے لگائے جائیں اور مارچ 2025 تک 140 کروڑ پودے لگائے جائیں۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے20 جون 2024 کو اسولا بھاٹی وائلڈ لائف سینکچری میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا تھا، جس میں افراد نے اپنی ماؤں کے اعزاز میں درخت لگائے۔ درخت لگانے کا کام حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے مشن لائف کے مقصد کو بھی پورا کرتا ہے، جو ماحولیاتی شعور سے متعلق طرز زندگی کی ایک عوامی تحریک ہے۔ زراعت میں پائیدار کاشتکاری کے حصول کے لیے درخت اُگانا ایک اہم قدم ہے۔ درخت زمین، پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرکے کھیتی کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ درخت کاشتکاروں کو لکڑی اور غیر لکڑی کی پیداوار سے اضافی آمدنی کا ذریعہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس مہم میں زمین کے انحطاط اور صحرائی شکل اختیار کرنے کے عمل کو روکنے اور اسے تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔
*********
(ش ح ۔ م م ۔ن ع(
U.No 10319
(Release ID: 2049811)
Visitor Counter : 33