عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے 7ویں انوبھو ایوارڈ تقریب میں 5 انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس سے نوازا


پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے 55 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ )پی آر سی) ورکشاپ کا افتتاح کیا

پوآر سی ورکشاپ میں 750 سے زیادہ مرکزی حکومت / سی اے پی ایف کے ریٹائر ہونے والے افراد نے حصہ لیا

جناب وی سری نواس نے 11ویں آل انڈیا پنشن عدالت سے خطاب کیا

Posted On: 28 AUG 2024 8:00PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے مرکزی حکومت کے ملازمین کی خدمت کے دوران کی گئی شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے 7ویں انوبھو ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں 9 مختلف وزارتوں/محکموں کے اہلکاروں کو 5 انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ 15 ایوارڈز میں سے 5 خواتین پنشنرز تھیں، جو کسی ایک تقریب میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے کارناموں کو سمیٹنے والا ایک کتابچہ اور ان کی محنت کی نمائش کرنے والی ایک مختصر فلم کا اجراء کیا گیا۔

سکریٹری (پنشن) نے قوم کی تعمیر میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے تعاون کی تعریف کی اور اس بات پر پختہ یقین ظاہر کیا کہ انوبھو ایوارڈز سے نوازا جانا ملازمین کی موجودہ نسل کو اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گا۔

IMG_256

محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے وگیان بھون کے پلینری ہال میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے فائدے کے لیے 55ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا نئی دہلی میں 28.08.2024 کوانعقاد کیا، جو 31/03/2025 تک ریٹائر ہونے والے ہیں۔

IMG_256

55ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کے دوران، بھاویشیا پورٹل، مربوط پنشنرز پورٹل، ریٹائرمنٹ کے فوائد، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایسعمل، انکم ٹیکس کے قواعد، انوبھو، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، سرمایہ کاری کے طریقوں اور مواقع پر مختلف سیشنز؛ وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تمام سیشنز ریٹائر ہونے والوں کو اس عمل سے آگاہ کرنے اور ریٹائرمنٹ سے پہلے بھرے جانے والے فارموں اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں دستیاب فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

پی آر سی ورکشاپ کے دوران ایک "بینکوں کی نمائش" کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں تمام 18 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ شرکاء کو پنشن سے متعلق تمام بینکنگ خدمات دستیاب کرائی گئیں۔ بینکوں نے ریٹائر ہونے والوں کو پنشن اکاؤنٹ کھولنے اور ان کے لیے موزوں مختلف اسکیموں میں پنشن کارپس کی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی رہنمائی کی۔

IMG_256

IMG_257IMG_258

 

750 سے زیادہ ریٹائر ہونے والےافراد، جو 31/03/2025 تک ریٹائر ہونے والے ہیں، نےاس پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ  ورکشاپ سے بہت فائدہ اٹھایا۔ مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ایک ہموار اور آرام دہ منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ گڈ گورننس کے حصے کے طور پر اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے گا۔ محکمہ انہیں حکومتی اقدامات سے باخبر رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد تمام فوائد حاصل کر سکیں۔

IMG_256

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے 28.8.2024 کو نئی دہلی میں سکریٹری پنشن  جناب وی سرینواس، کی صدارت میں 11 ویں ملک گیر پنشن عدالت کا انعقاد کیا۔ عدالت میں حکومت ہند کی 22 وزارتوں اور پنشنرز نے شرکت کی جو ڈیجیٹل اور جسمانی طور پر میٹنگ میں شامل ہوئے۔ عدالت میں 298 کیسز زیر بحث آئے اور 245 کیسز کو موقع پر ہی حل کیا گیا جس کی کامیابی کی شرح 82 فیصد سے زیادہ رہی۔

***********

 

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 10292)


(Release ID: 2049602) Visitor Counter : 39


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi