محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے سنٹرل ٹریڈ یونین آرگنائزیشنز )سی ٹی یو اوز) کے ساتھ گول میز میٹنگ کی صدارت کی
حکومت مزدوروں کی بہبود اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے پرعزم ہے
Posted On:
28 AUG 2024 7:20PM by PIB Delhi
آج نئی دہلی میں سنٹرل ٹریڈ یونین آرگنائزیشن)سی ٹی یو او ز( کے نمائندوں کے ساتھ محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی صدارت میں ایک گول میز میٹنگ منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے محنت اور روزگار، محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ٹریڈ یونینوں کے ساتھ اس تعارفی میٹنگ میں بحث کا مرکز، نئی مجوزہ ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ای ایل آئی) اسکیم تھی، جس کا اعلان حالیہ یونین بجٹ میں مزدوروں کی بہبود پر مبنی دیگر اقدامات کے علاوہ کیا گیا تھا۔

سی ٹی یو او زسے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہنے لیبر فورس کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا اور اسے ملک کی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ یونینز ہمارے کارکنوں کی آواز ہیں، اور ان کی بصیرت ایسی پالیسیوں کی تشکیل کے لیے انمول ہے جو نہ صرف موثر ہوں بلکہ منصفانہ اور جامع بھی ہوں۔
میٹنگ کے دوران مجوزہ ای ایل آئی اسکیم پر ایک پریزنٹیشن بھی دی گئی۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ای ایل آئی اسکیم کی تشکیل کے سلسلے میں ٹریڈ یونینوں سے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ای ایل آئی اسکیم کو مزید روزگار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے بامعنی اور پائیدار ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر مانڈویہ نے زور دیا کہ ٹریڈ یونینوں کا ان پٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قابل قدر ہے کہ یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو پورا کرتی ہے۔
مختلف سی ٹی یو او زکے نمائندوں نے اس اسکیم کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے مزدوروں کی بہبود کے دیگر اقدامات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے ٹریڈ یونینوں کو یقین دلایا کہ اس طرح کی میٹنگیں ایک مسلسل عمل ہوں گی اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹریڈ یونینوں سے قیمتی معلومات حاصل کرنے کی منتظر ہے کہ پالیسیاں اور اسکیمیں اس انداز میں وضع کی جائیں جس سے انصاف، شمولیت اور مساوی ترقی کو فروغ ملے۔
************
ش ح ۔ ا م ۔ م ص
(U: 10289)
(Release ID: 2049564)